0
Sunday 9 Sep 2012 21:17

حکومت کو بلوچستان کے عوام کی نہیں اپنی مدت کی فکر پڑی ہے، عاصمہ جہانگیر

حکومت کو بلوچستان کے عوام کی نہیں اپنی مدت کی فکر پڑی ہے، عاصمہ جہانگیر
اسلام ٹائمز۔ سپریم کورٹ بار کی سابق صدر عاصمہ جہانگیر نے مطالبہ کیا ہے کہ بلوچستان کے معاملے پر بااختیار کمیشن بنایا جائے۔ کوئٹہ میں سیمینار سے خطاب میں ان کا کہنا تھا کہ حکومت کو بلوچستان کے عوام کی نہیں اپنی مدت کی فکر پڑی ہے۔ بلوچستان میں بدامنی تھمنے میں نہیں آرہی۔ فائرنگ اور دھماکے معمول بن گئے ہیں۔ سابق صدر سپریم کورٹ بار عاصمہ جہانگیر نے مطالبہ کیا ہے کہ بلوچستان کا مسئلہ حل کرنے کے لئے بااختیار کمیشن بنایا جائے۔ 

کوئٹہ میں سپریم کورٹ بارکے تحت بلوچستان کے مسئلے پر کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس میں سیاسی اور وکیل رہنماؤں نے شرکت کی۔ کانفرنس سےخطاب کرتے ہوئے رہنماؤں کا کہنا تھاکہ صوبے میں حکومتی رٹ ختم ہو چکی۔ مخدوش حالات کے باعث اقلیتیں نقل مکانی پر مجبور ہوگئی ہیں۔ حکومت کو عوام کی کوئی فکر نہیں۔ سابق صدرسپریم کورٹ بار عاصمہ جہانگیر نے کہا بلوچستان کے معاملے پر بااختیار کمیشن بنایا جائے۔ رہنماؤں کا کہنا تھا سپریم کورٹ نواب اکبر بگٹی قتل کا ازخود نوٹس لیتی تو بلوچستان میں آج یہ حالات نہ ہوتے۔
خبر کا کوڈ : 194085
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش