0
Wednesday 12 Sep 2012 09:53

قاہرہ، مظاہرین کا امریکی سفارتخانے پر دھاوا، پرچم نذرآتش

قاہرہ، مظاہرین کا امریکی سفارتخانے پر دھاوا، پرچم نذرآتش
اسلام ٹائمز۔ مصر کے دارالحکومت قاہرہ میں ہزاروں افراد نے امریکی سفارت خانے پر دھاوا بول دیا۔ مشتعل مظاہرین نے سفارتخانے کی دیوار پر چڑھ کر امریکی پرچم نذرآتش کر دیا۔ مظاہرین ملعون امریکی پادری ٹیری جونز کے تعاون سے بننی والی ایک فلم کے خلاف مظاہرہ کر رہے تھے، جس میں اسلام کو نشانہ بنایا گیا ہے۔ دو ہزار سے زائد مظاہرین نے امریکی سفارتخانے کا گھیراؤ کیا اور امریکہ کے خلاف نعرے لگائے، جبکہ بعض مشتعل افراد نے سفارت خانے کی دیوار پر چڑھ کر پرچم پھاڑ دیا اور اسے آگ لگا دی۔ مظاہرین نے سفارتخانے کے اندر بھی گھسنے کی کوشش کی۔ امریکی میڈیا کے مطابق مظاہرے کے وقت سفارت خانے میں کوئی اہلکار موجود نہیں تھا۔ مظاہرے کے خدشے کے پیش نظر سفارتخانے کو پہلے ہی خالی کر دیا گیا تھا۔
خبر کا کوڈ : 194740
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش