0
Wednesday 12 Sep 2012 09:40

لیبیا، بن غازی میں مسلح افراد نے امریکی قونصلیٹ کو آگ لگا دی، فائرنگ سے ایک امریکی ہلاک

لیبیا، بن غازی میں مسلح افراد نے امریکی قونصلیٹ کو آگ لگا دی، فائرنگ سے ایک امریکی ہلاک
اسلام ٹائمز۔ لیبیا کے شہر بن غازی میں مسلح افراد کے ایک گروہ نے احتجاجاً امریکن قونصلیٹ پر بھاری ہتھیاروں سے فائرنگ کر دی، جس سے ایک امریکی شہری ہلاک ہوگیا۔ لیبیا میں مظاہرین ملعون امریکی پادری ٹیری جونز کے تعاون سے بننی والی ایک فلم کے خلاف احتجاج کر رہے تھے، جس میں اسلام کو نشانہ بنایا گیا ہے۔ مسلح مشتعل مظاہرین نے احتجاج کے دوران امریکی قونصلیٹ کو آگ لگا دی، جس سے ایک امریکی اہلکار ہلاک ہوگیا۔ امریکی قونصل خانے کے اہلکار کا کہنا تھا کہ انکی عمارت پر مسلح افراد نے بھاری ہتھیاروں سے حملہ کیا۔ مظاہرین نے عمارت کو آگ بھی لگائی۔ اسی موقع پر مسلح گروپ اور سکیورٹی اہلکاروں میں شدید جھڑپیں بھی ہوئی۔ 

دیگر ذرائع کے مطابق لیبیا کے شہر بن غازی میں مسلح افراد نے امریکی قونصلیٹ پر دھاوا بول دیا اور آگ لگا دی۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق بن غازی میں مشتعل افراد نے امریکی قونصلیٹ کو آگ لگا دی۔ مشتعل افراد اسلام کے خلاف مبینہ فلم پر احتجاج کر رہے تھے۔
خبر کا کوڈ : 194736
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش