0
Thursday 13 Sep 2012 16:56

فیکٹری آتشزدگی کی تمام زاویوں سے تحقیقات کی جائے، شبیر ابوطالب

فیکٹری آتشزدگی کی تمام زاویوں سے تحقیقات کی جائے، شبیر ابوطالب
اسلام ٹائمز۔ جمعیت علماء پاکستان کراچی کے جنرل سیکریٹری شبیر ابو طالب، بابو غلام حسین، سلیم اصغر مغل، عبدالوحید یونس اور دیگر نے حب ریور روڈ پر واقع فیکٹری میں ہونے والی آتشزدگی کے نتیجے میں جاں بحق ہونے والوں کی مغفرت اور زخمی ہونے والوں سے ہمدردی کرتے ہوئے دلی افسوس کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ اس سانحہ کی تمام زاویوں سے تحقیقات ہونا چاہیے تاکہ پتہ چلے کہ آیا یہ واقعہ دہشت گردی، تخریب کاری یا انتظامیہ کی غفلت کا شاخانہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ شہر میں بھتہ خوری کی وارداتوں کے پیش نظر ہر شخص و ادارہ تحفظ کیلئے خود کو محصور کرنے پر مجبور ہے۔ حکومتی اداروں کے افسران ان پروجیکٹ پر توجہ دیتے ہیں جہاں نام نمود کا عنصر شامل ہو۔ اس واقعہ نے عوام کے تحفظ کیلئے کام کرنے والے اداروں کی قلعی کھول دی ہے۔ جو کئی گھنٹے گزرنے کے باوجود بھی نہ آگ پر قابو پا سکی اور نہ ہی جاں بحق اور زخمی ہونے والوں کی کوئی امداد کرسکی۔

انہوں نے کہا کہ واقعہ میں صرف فیکٹری مالکان ہی کو نہیں بلکہ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی محکمہ روینیو، محکمہ لیبر، محکمہ ماحولیت افسران و اہلکاران کو بھی شامل تفتیش کیا جائے جنہوں نے محکمہ جاتی غفلت کا مظاہرہ کرتے ہوئے فیکٹری کے مسائل سے چشم پوشی کی۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ متاثرین ہونے والے خاندانوں کو فی الفور معاوضہ ادا کیا جائے۔
خبر کا کوڈ : 195018
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش