0
Friday 14 Sep 2012 13:26

سانحہ مستونگ، 10 مزدوروں کے قتل کے خلاف کوئٹہ میں شٹر ڈاؤن ہڑتال

سانحہ مستونگ، 10 مزدوروں کے قتل کے خلاف کوئٹہ میں شٹر ڈاؤن ہڑتال
اسلام ٹائمز۔ سانحہ مستونگ میں جاں بحق ہونے والے دس افراد کی ہلاکت کے خلاف آج کوئٹہ میں ہڑتال کے باعث تمام مارکیٹس اور بازار بند ہیں۔ کوئٹہ سے 40 کلو میٹر کے فاصلے پر مستونگ میں نامعلوم مسلحہ افراد نے سڑکوں کی مرمت کرنے والے دس مزدوروں کو محنت مزدوری کرنے کی پاداش میں فائرنگ کر کے ہلاک کردیا تھا۔ واقعہ کے خلاف پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کی جانب سے ایک روزہ ہڑتال کی کال پرآج شہر بھر میں سوگ کا عالم ہے اور تمام مارکیٹس بند ہیں۔ 

صوبائی حکومت نے شہر میں امن و امان کے قیام کے لیے دو ماہ کے لیے پولیس کے اختیارات فرنٹیئر کور بلوچستان کو دئیے ہیں اور اس وقت شہر میں ایف سی کی بھاری نفری تعینات ہونے کے باوجود معصوم جانوں کے ضیاع کا سلسلہ جاری ہے اور ایسا محسوس ہوتا ہے ان نامعلوم افراد کے سامنے حکومت سیمت قانون نافذ کرنے والے ادارے بھی بےبس ہیں۔ کوئٹہ میں گذشتہ دو ماہ کے دوران ٹارگٹ کلنگ میں 50 سے زائد افراد لقمہ اجل بنے اور ان واقعات نے شہر کے مکینوں کو عدم تحفظ میں مبتلا کردیا ہے جس سے معاملات زندگی مفلوج اور کاروبار بڑی طرح متاثر ہو رہا ہے۔
خبر کا کوڈ : 195317
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش