0
Friday 14 Sep 2012 21:15

کشمیر پر پاکستان کا مؤقف تبدیل نہیں ہوا، دفترخارجہ

کشمیر پر پاکستان کا مؤقف تبدیل نہیں ہوا، دفترخارجہ
اسلام ٹائمز۔ دفترخارجہ نے کہا ہے کہ کشمیر کاز کے لیے سیدعلی گیلانی کی کوششیں قابل تعریف ہیں تاہم مسئلہ کشمیر پر پاکستانی موقف کی تبدیلی کے بارے میں ان کا بیان درست نہیں۔ ترجمان کے مطابق مسئلہ کشمیر پر پاکستان کا موقف پرانا اور اصولی ہے، پاکستان نے پوزیشن تبدیل نہیں کی۔ مسئلہ کشمیر کسی صورت پس پشت نہیں ڈالا جاسکتا، اس کے حل کے لیے عوامی خواہشات کا خیال رکھنا ضروری ہے۔ ترجمان نے کہا کہ پاک بھارت دوطرفہ مذاکرات میں مسئلہ کشمیر لازمی ایجنڈا رہا ہے اور حالیہ وزرائے خارجہ ملاقات میں بھی اس پر بات ہوئی۔
خبر کا کوڈ : 195402
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش