0
Saturday 15 Sep 2012 17:37

عمران فاروق آزادانہ طور پر سیاسی کیریئر شروع کرنا چاہتے تھے، لندن پولیس

عمران فاروق آزادانہ طور پر سیاسی کیریئر شروع کرنا چاہتے تھے، لندن پولیس
اسلام ٹائمز۔ لندن میٹرو پولیس نے انکشاف کیا ہے کہ لندن میں مقیم ایم کیو ایم کے مقتول رہنما عمران فاروق آزادانہ طور پر سیاسی کیریئر شروع کرنا چاہتے تھے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ بہت سے لوگوں کو عمران فاروق کے سیاسی عزائم سے متعلق معلوم تھا اور عمران فاروق کے قاتل نہیں چاہتے تھے کہ وہ سیاست میں آئیں۔ لندن میٹرو پولیس کی تحقیقات میں انکشاف کیا گیا ہے کہ عمران فاروق آزادانہ طور پرسیاسی کیریئر شروع کرنا چاہتے تھے۔ لندن میٹرو پولیس نے عمران فاروق قتل کیس کے بارے میں معلومات دینے پر 20 ہزار پاوٴنڈ دینے کا اعلان کیا ہے۔ تحقیقات کے مطابق عمران فاروق نے جولائی 2010 میں سوشل میڈیا پروفائل متعارف کرائی تھی۔ لندن میٹرو پولیس نے عمران فاروق کے قتل کی تفتیش پر لوگوں سے مدد کی اپیل کی ہے۔
خبر کا کوڈ : 195658
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش