0
Monday 17 Sep 2012 21:49
ناموس رسالت کے لیے پاکستان میں عوام کا سونامی آنا چاہیے

شرانگیز فلم بنانے والوں کو جہان اسلام کے حوالے کیا جائے، علامہ ناصر عباس جعفری

شرانگیز فلم بنانے والوں کو جہان اسلام کے حوالے کیا جائے، علامہ ناصر عباس جعفری
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سیکرٹری جنرل علامہ ناصر عباس جعفری نے کہا ہے کہ ہم نہتے عاشقان رسول (ص) پر گولیاں چلانے والوں کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ اس شرانگیز فلم کے بنانے والوں کو جہان اسلام کے حوالے کیا جائے۔ اگر عافیہ صدیقی ان کے مطابق ان کی مجرم ہیں تو توہین آمیز فلم بنانے والے عالم اسلام کے مجرم ہیں۔ ان خیالات کا اظہار سیکرٹری جنرل ایم ڈبلیو ایم نے نجی ٹی وی کے پروگرام کیپیٹل ٹاک میں گفتگو کے دوران کیا۔

علامہ ناصر عباس کا کہنا تھا کہ امت مسلمہ کو اس موقع پر متحد ہو جانا چاہیے اور ایک پلیٹ فارم سے آواز اٹھائی جائے اور ایسا بین الاقوامی قانون پاس کروایا جائے کہ جس کے مطابق کسی بھی مذہب کی مقدسات کی توہین سنگین جرم قرار دیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ او آئی سی کی خاموشی قابل مذمت ہے اور تمام مسلم حکمران ایک ہو کر دشمن اسلام کا مقابلہ کریں۔

انہوں نے پروگرام میں موجود پیپلز پارٹی کے رہنما نذر گوندل کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ حکومتیں عوامی جذبات کی ترجمان ہونی چاہییں اور ہم حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ اس احتجاج کو حکومتی سطح پر منعقد کیا جائے اور 21 ستمبر بروز جمعہ کو ناموس رسالت کے لیے ایک سونامی آنا چاہیے۔ جس میں تمام علماء، تمام سیاسی پارٹیاں، تمام مذہبی پارٹیاں اور پوری عوام سڑکوں پر آکر ایک پرامن مظاہرہ کریں اور دنیا کو اپنی طاقت، ہیبت اور وحدت کا پیغام دیں۔
خبر کا کوڈ : 196276
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش