0
Monday 17 Sep 2012 19:24

علی رضا تقوی کی شہادت امت مسلمہ کیلئے باعث فخر ہے، علامہ حسن ظفر نقوی

علی رضا تقوی کی شہادت امت مسلمہ کیلئے باعث فخر ہے، علامہ حسن ظفر نقوی
اسلام ٹائمز۔ پاکستان میں ناموس رسالت (ص) کے پہلے شہید سید علی رضا تقوی کی شہادت پر مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ترجمان علامہ سید حسن ظفر نقوی نے امت مسلمہ پاکستان، خاص طور پر ملت جعفریہ اور شہید کے خاندان کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج کے بعد شہید علی رضا تقوی پوری امت اور خاص کر ملت جعفریہ کے محسنوں میں سے قرار پائے ہیں، اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ہمیں فخر ہے کہ ناموس رسالت (ص) پر سب سے پہلی شہادت ملت جعفریہ اور مجلس وحدت مسلمین کراچی ڈویژن نے پیش کی، علامہ حسن ظفر نقوی نے کہا کہ رسول گرامی (ص)، اسلام کے تقدس اور احترام کی خاطر ہم ہزاروں لاکھوں جانیں قربان کرتے رہیں گے، وہ وقت ہے کہ امت مسلمہ کو ایک ہونا چاہیے اور اس ناپاک فلم بنانے والوں خاص کر امریکہ شیطان کے خلاف ڈٹ جانا چاہیے۔ 

ان کا کہنا تھا کہ حکومت کو چاہیے کہ امریکی سفیر کو ملک سے نکال دیا جائے اور جب تک گستاخانہ فلم بنانے والوں کو سزاء نہیں دی جاتی احتجاج جاری رکھے۔ واضح رہے کہ گذشتہ روز مجلس وحدت مسلمین اور آئی ایس او کراچی ڈویژن کے زیراہتمام لبیک یارسول اللہ (ص) ریلی نکالی گئی تھی، جس پر پولیس اور رینجرز نے فائرنگ کی تھی۔ اس دوران ایک گولی علی رضا تقوی کے سر میں جا لگی تھی، علی رضا تقوی کو کراچی کے نجی اسپتال میں منتقل کیا گیا تھا تاہم ڈاکٹروں کی سرتوڑ کوششوں کے باوجود وہ جانبر نہ ہوسکے اور یوں ناموس رسالت (ص) پر پاکستان کی تاریخ کے پہلے شہید کا درجہ پانے میں کامیاب ہوگئے۔
خبر کا کوڈ : 196267
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش