0
Tuesday 18 Sep 2012 23:38

ممبئی حملے، اجمل قصاب نے بھارتی صدر کو رحم کی درخواست بھیج دی

ممبئی حملے، اجمل قصاب نے بھارتی صدر کو رحم کی درخواست بھیج دی
اسلام ٹائمز۔ ممبئی حملے میں زندہ بچ جانے والے واحد حملہ آور اجمل قصاب نے اپنی موت کی سزاء معاف کرانے کیلئے بھارتی صدر کو رحم کی درخواست بھیج دی ہے، 26 نومبر 2008ء کو ممبئی میں ہونے والے دہشت گردانہ حملے میں حصہ لینے والے 10 حملہ آوروں میں سے زندہ بچ جانے والے واحد حملہ آور اجمل امیر قصاب نے اپنی موت کی سزاء معاف کرنے کے لئے ہندوستانی صدر پرنب مکھرجی سے رحم کی اپیل کی ہے، واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے گذشتہ ماہ اجمل قصاب کی موت کی سزاء کو برقرار رکھا تھا، جس کے بعد پھانسی سے بچنے کا آخری راستہ صدر سے رحم کی اپیل ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ممبئی کے آرتھر روڈ جیل کے ایک سینئر اہلکار نے تصدیق کی ہے کہ اجمل قصاب کی جانب سے فائل کی گئی رحم کی اپیل کو صدر کے پاس بھیج دیا گیا ہے، جیل کے ایک سینئر اہلکار نے بتایا کہ اس سے پہلے اجمل امیر قصاب کو سپریم کورٹ کی جانب سے موت کی سزاء کی توثیق کا سرٹیفیکٹ سونپا گیا تھا، اطلاعات کے مطابق تین روز قبل سپریم کورٹ نے موت کی سزاء کی جو توثیق کی تھی اس کی ایک کاپی قصاب کو دی گئی اور دوسری کاپی اس کے دستخط کے ساتھ سپریم کورٹ کو واپس بھیج دی گئی۔
خبر کا کوڈ : 196561
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش