0
Wednesday 19 Sep 2012 21:41

وزیرداخلہ کی جمعہ کو ملک بھر میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات کرنے کی ہدایت

وزیرداخلہ کی جمعہ کو ملک بھر میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات کرنے کی ہدایت
اسلام ٹائمز۔ اسلام آباد میں وزیرداخلہ رحمان ملک کی صدارت میں اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا جس میں وفاقی سیکرٹری داخلہ، چیف کمشنر اسلام آباد، آئی جی اسلام آباد، ڈپٹی کمشنر اسلام آباد اور ایس ایس پی اسلام آباد نے شرکت کی۔ وزیرداخلہ نے تمام ہوم سیکرٹریز اور آئی جیز کو ہدایت کی کہ جمعہ کو یوم عشق رسول کے موقع پر ملک بھر میں سیکیورٹی کے خصوصی انتظامات کیے جائیں اور اس بات کا خاص خیال رکھا جائے کہ تمام احتجاجی جلوس پرامن رہیں۔ وزیرداخلہ نے کہا کہ حکومت کسی کو بھی قانون ہاتھ میں لینے، سرکاری اور غیرسرکاری املاک کو نقصان پہنچانے کی اجازت نہیں دے گی۔ انہوں نے کہا کہ حکومت پرامن احتجاجی مظاہروں کو مکمل تحفظ فراہم کرے گی۔ وزیرداخلہ نے دہشتگردی کی پیش نظر تمام اسپتالوں کو الرٹ رہنے کا حکم بھی دیا۔


خبر کا کوڈ : 196889
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش