0
Thursday 27 Sep 2012 23:00

بھارتی صدر کی آمد پر مقبوضہ کشمیر میں مکمل ہڑتال

بھارتی صدر کی آمد پر مقبوضہ کشمیر میں مکمل ہڑتال
اسلام ٹائمز۔ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی صدر پرنب مکھرجی کی آمد کے موقعہ پر کل جماعتی حریت کانفرنس (گ)، ورلڈ اسلامک اسٹوڈنٹس لیگ اور دیگر تنظیموں کی کال پر مکمل ہڑتال رہی، جس کے دوران وادی بھر میں تمام چھوٹے بڑے بازار، تعلیمی ادارے اور تجارتی مراکز بند رہے جبکہ سڑکوں سے مسافر ٹرانسپورٹ بھی غائب رہی اور وکلاء کے بائیکاٹ کے نتیجے میں عدالتوں کا کام کاج بھی متاثر رہا۔ سرکاری دفاتر میں ملازمین کی حاضری برائے نام رہی، اس دوران ممکنہ احتجاجی مظاہروں کے پیش نظر سید علی شاہ گیلانی، شبیر احمد شاہ، محمد اشرف صحرائی، ظفر اکبر بٹ اور دیگر کئی علیحدگی پسند رہنمائوں کو ان کے گھروں پر نظر بند رکھا گیا جبکہ درگاہ حضرتبل سمیت سرینگر شہر کے حساس علاقوں میں غیر معمولی حفاظتی انتظامات کئے گئے۔
خبر کا کوڈ : 199081
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش