0
Monday 1 Oct 2012 22:36

ٹارگٹ کلنگ گہری اور منظم سازش ہے، کامیاب نہیں ہونے دینگے، علامہ ساجد نقوی

ٹارگٹ کلنگ گہری اور منظم سازش ہے، کامیاب نہیں ہونے دینگے، علامہ ساجد نقوی
اسلام ٹائمز۔ شیعہ علماء کونسل پاکستان کے سربراہ اور ملی یکجہتی کونسل کے مرکزی سینئر نائب صدر علامہ سید ساجد علی نقوی نے کہا ہے کہ پاکستان میں شیعہ قوم کی ٹارگٹ کلنگ ایک منظم اور گہری سازش کے تحت کی جا رہی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جامعہ مخزن العلوم الجعفریہ ملتان میں دو روزہ تبلیغی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا، ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان میں شیعہ ڈاکٹرز، وُکلاء، انجینیئرز، پروفیسرز وغیرہ کوئی بھی محفوظ نہیں، پاکستان میں لاقانونیت کی فضاء برقرار ہے، قانون نافذ کرنے والے ادارے اپنا بھی تحفظ نہیں کر سکتے۔ اُنہوں نے کہا کہ کراچی، کوئٹہ، گلگت اور دیگر علاقوں میں ٹارگٹ کلنگ ایک سوچی سمجھی اور منظم سازش ہے، ہم پاکستان کی سالمیت اور بقاء کے خواہش مند ہیں۔ 

علامہ ساجد علی نقوی نے کہا کہ ہم دہشت گردی کے ذریعے پاکستان کے خلاف ہونے والی کسی بھی سازش کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے، ہم آئندہ الیکشن میں بھرپور حصہ لیں گے، اُنہوں نے مزید کہا کہ دینی مدارس معاشرے کی اصلاح میں اہم کردار ادا کرتے ہیں، یہی دینی مدارس اور علمائے کرام ہی ہیں کہ جو مشکل حالات میں ملت کی رہنمائی کرتے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 199938
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش