0
Monday 1 Oct 2012 17:53

سندھ پیپلز میٹروپولیٹن آرڈیننس آئین کی روح کے منافی ہے، غنویٰ بھٹو

سندھ پیپلز میٹروپولیٹن آرڈیننس آئین کی روح کے منافی ہے، غنویٰ بھٹو
اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی (شہید بھٹو) کی چیئرپرسن غنویٰ بھٹو نے سندھ کے شہری اور دیہی عوام میں متنازعہ بن جانے والے سندھ پیپلز میٹروپولیٹن آرڈیننس کی سندھ اسمبلی میں انتہائی بھونڈے پن سے منظوری کی مذمت کرتے ہوئے اسے جمہوریت، 1973 کے آئین اور شہید ذوالفقار علی بھٹو کی فکر و طرز سیاست کی روح کے مکمل منافی اور سندھ کے مظلوم عوام اور محروم طبقات کے خلاف سیاسی اقتدار پر قابض مافیہ کا ایک مکارانہ وار قرار دیا ہے۔

غنویٰ بھٹو نے مزید کہا کہ گذشتہ بلدیاتی نظام کے خاتمے کے بعد سے اب تک بلدیاتی امور کیلئے جاری شدہ فنڈز کا آڈٹ کروا کر عوام کے سامنے پیش کرنے کی بجائے اپنے دور اقتدار میں سندھ کے شہری و دیہی عوام کو بدامنی، بیروزگاری، کرپشن اور انتظامی نااہلی کے تحفے دینے والی اقتداری اشرافیہ نے آئین میں طے شدہ اصولوں سے انحراف کرتے ہوئے متنازعہ بل کے ذریعے سندھ کے پسماندہ عوام کے درمیان شدید لسانی کھنچاؤ کی فضا بنا کر اب غیر مہذب و غیر منطقی پارلیمانی طریقہ کار سے بل منظور کروا کر نہ صرف سندھ بلکہ ملک بھر کے وسیع تر مفادات کو داؤ پر لگا کر اپنے اقتدار کی مدت کو طول دینے اور آئندہ بھی اقتدار پر قابض رہنے کی گھناؤنی کوشش ہے۔
خبر کا کوڈ : 200102
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش