0
Thursday 4 Oct 2012 22:02

بعض سیاسی جماعتیں پاکستان کو باپ دادا کی جاگیر اور سیاست کو تجارت سمجھتی ہیں، پیر سید ضیاءالحق شاہ

بعض سیاسی جماعتیں پاکستان کو باپ دادا کی جاگیر اور سیاست کو تجارت سمجھتی ہیں، پیر سید ضیاءالحق شاہ
اسلام ٹائمز۔ مہتمم جامعہ محمدیہ غوثیہ پیر سید ضیاءالحق شاہ سلطانپوری نے کہا ہے کہ پاکستان سنی تحریک کی آزاد پاکستان کانفرنس میں بھرپور شرکت کریں گے۔ بعض سیاسی جماعتیں پاکستان کو باپ دادا کی جاگیر اور سیاست کو تجارت سمجھتی ہیں۔ تحفظ ناموس رسالت ﷺ کے لئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائے گا۔ گستاخانہ فلم سے پوری دنیا کے مسلمانوں کی امریکہ نے دل آزاری کی ہے۔ اقوام متحدہ نے اگر توہین مذاہب اور توہین رسالت ﷺ پر قانون سازی نا کی تو دنیا تیسری جنگ کی دلدل میں دھکیل دی جائیگی۔

کراچی میں سنی تحریک کے کارکنان اور علماء کی ٹارگٹ کلنگ سندھ حکومت کی نااہلی کا کھلا ثبوت ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان سنی تحریک کے مرکزی رہنما محمد شاہد غوری، محمد طاہر اقبال چشتی، ملک عبدالرؤف و دیگر وفد کے ارکین سے جامعہ محمدیہ میں ملاقات کے دوران کیا۔ محمد شاہد غوری نے کہا کہ 7 اکتوبر کو لیاقت باغ میں عوام جاگیر دارانہ سیاستدانوں کے خلاف فیصلہ کر دیں گے۔ حکمرانوں کی امریکی غلامی، مہنگائی، بے روز گاری، غیر ملکی تسلط، لاقانونیت و دہشت گردی کے خلاف عوام کو سٹرکوں پر لائیں گے۔

پاکستان سنی تحریک کسی بھی طرح کی انتقامی سیاست پر یقین نہیں رکھتی مگر کراچی سمیت ملک بھر میں جاری کارکنان کی ٹارگٹ کلنگ کا جواب جمہوری اور قانونی طریقہ سے ضرور دیا جائے گا۔ دریں اثناء پیر سید ذاکر حسین شاہ، پاکستان امن پارٹی کے چیئرمین حاجی گلزارا عوان، کرنل پیر محمد سرفراز سیفی، پیر محمد قاسم سیفی سے الگ الگ ملاقاتیں کیں اور 7 اکتوبر لیاقت باغ کے جلسہ کی دعوت پیش کی۔ پیرسرکار جی کی رہائشگاہ پر مرکزی رہنما محمد زاہد حبیب قادری، سٹی صدر علامہ عطاء الرحمن دھنیال، محمد نعیم الحق، محمد رضوان و دیگر نے وفد کے ہمراہ ملاقات کی اور لیاقت باغ جلسہ میں خصوصی دعوت پیش کی جبکہ پیرسرکار جی نے لیاقت باغ جلسہ میں بھرپور شرکت کی یقین دہانی کروائی۔

یاد رہے کہ آزاد پاکستان کانفرنس کے حوالہ سے جمعہ کو شہر کے مختلف حصوں سے بیداریء شعور ریلیاں نکالی جائیں گیں جبکہ تمام ریلیاں سہ پہر 4 بجے راولپنڈی پریس کلب میں جمع ہو کر کمیٹی چوک ایک بہت بڑے جلوس کی صورت میں جائیں گیں جہاں پر مرکزی رہنما، تاجر برادی، طلبہ، علماء وکلاء بھی خطاب فرمائیں گے۔
خبر کا کوڈ : 200909
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش