0
Sunday 7 Oct 2012 19:15

مولانا ڈیزل کی سیاسی زندگی اب عوام کے سامنے بے نقاب ہوچکی ہے، فیصل واوڈا

مولانا ڈیزل کی سیاسی زندگی اب عوام کے سامنے بے نقاب ہوچکی ہے، فیصل واوڈا
اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی میڈیا سیل کراچی کے ترجمان فیصل واوڈا نے جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی جانب سے وزیرستان امن مارچ کے خلاف منفی پروپیگنڈہ کرنے اور صوبہ پختونخواہ اور قبائلی علاقوں میں اپنی گرتی ہوئی سیاسی ساکھ کو بچانے کے لیے چیئرمین عمران خان پر بے جا تنقید، من گھڑت اور جھوٹے الزمات کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ مولانا ڈیزل کی سیاسی زندگی اب عوام کے سامنے بے نقاب ہوچکی ہے، مولانا نے ہمیشہ مذہب اور اسلام کے نام پر اپنی ذاتی مفادات کی سیاست کی ہے، ہمیشہ ڈیزل کی پرمٹ اور بغیر ٹینڈرز کے ٹھیکوں کی سیاست ان کا وطیرہ رہا ہے اور ہمیشہ عوام کو دھوکہ دے کر ووٹ حاصل کرتے رہے ہیں لیکن آئندہ عام انتخابات میں مولانا اور ان کے چاپلوسی کارندوں کو تحریک انصاف کے نوجوان اور پاکستانی قوم شکست فاش دے کر انہیں اپنے انجام تک پہنچائیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ آج چیئرمین عمران خان پر یہودیوں کے ایجنٹ کا الزام لگانے والے پہلے اپنے گریبان میں جھانکیں کہ ماضی میں وکی لیکس نے برملا انکشافات کیے کہ مولانا فضل الرحمان بھی امریکی سفارتکاروں کے پیروں پر اپنی ناک رگڑ رگڑ کر اقتدار کی بھیک مانگتے رہے اور اسی وکی لیکس کے انکشافات میں یہ واضح کہا گیا کہ پاکستان کی سیاسی قیادت میں چیئرمین عمران خان ہی واحد سیاستدان ہیں جو امریکہ کی غلامی سے آزاد ہیں۔ فیصل واوڈا نے مزید کہا کہ مولانا ڈیزل، مولانا حیدری اور دیگر جے یو آئی (ف) کے کارندے میڈیا کے سامنے اپنی منہ کھولنے سے پہلے اپنی زبان کو لگام دینا سیکھیں ورنہ جانثارانِ عمران خان ان منافق اور اسلام کے لبادے میں امریکہ کی غلامی کرنے والوں کی زبانیں کھینچ لیں گے۔
خبر کا کوڈ : 201668
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش