0
Monday 8 Oct 2012 19:09

ہوگو شاویز تیسری مرتبہ وینزویلا کے صدر منتخب، حامیوں کا جشن، کراکس میں آتش بازی

ہوگو شاویز تیسری مرتبہ وینزویلا کے صدر منتخب، حامیوں کا جشن، کراکس میں آتش بازی
اسلام ٹائمز۔ وینزویلا کے صدر ہوگو شاویز کو عوام نے تیسری مرتبہ ملک کا صدر منتخب کر لیا، ہوگو شاویز 1998ء سے ملک میں عوامی حکومت کر رہے ہیں۔ وینزویلا میں آج ہونے والے انتخابات میں عوام کی کثیر تعداد نے اپنا حق رائے دہی استعمال کرکے ہوگو شاویز کو تیسری مرتبہ کامیاب کرایا۔ یاد رہے کہ 2012ء کے صدراتی انتخابات میں ہوگو شاویز کے مدمقابل گورنر کریپلز مضبوط امیدوار کے طور پر سامنے آئے تھے۔
 
اپنی مسلسل تیسری فتح کو ہوگو شاویز نے اسے دنیا میں سوشلسٹ فتح قرار دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ عوام کی طاقت اورسوشلسٹ معیشت سے وینزویلا کے عوام کی تقدیر بدل دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ویزویلا سرمایہ داروں کے لئے قبرستان ثابت ہوگا، اس سے قبل انہوں نے کہا کہ وہ ہر صورت نتیجے کا احترام کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ عوام نے اس مرتبہ جوش و جذبے سے انتخابات میں حصہ لیا جو کہ خوش آئند بات ہے۔ وینزویلا میں ہوگو شاویز کی فتح کو دنیا میں سرمایہ داری کے لئے بدشگون قرار دیا جا رہا۔ 
 
دیگر ذرائع کے مطابق وینزویلا کے صدر ہیوگو شاویز نے صدارتی انتخابات میں تیسری بار کامیابی حاصل کر لی۔ کمیونسٹ پارٹی کے رہنما ہیوگو شاویز کو 54 فیصد سے زائد ووٹ ملے جبکہ اپوزیشن امیدوار ہینریک نے 44.97 فیصد ووٹ حاصل کیے۔ صدارتی انتخابات کے نتائج کا اعلان وینزویلا کی نیشنل الیکشن کونسل کے صدر نے کیا۔ شاویز کی جیت کی خوشی میں ریاست کراکس میں حامیوں نے آتش بازی کی اور جشن منایا۔ شاویز 6 سال کے لیے تیسری مرتبہ صدر منتخب ہو گئے۔ ووٹنگ کا ٹرن آوٹ 80 فیصد سے زیادہ رہا۔ ادھر مخالف امیدوار نے شکست تسلیم کرتے ہوئے صدر ہوگو شاویر کو فتح پر مبارک باد دی ہے۔
خبر کا کوڈ : 201947
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش