0
Tuesday 9 Oct 2012 10:15

تعمیرنو میں تاخیر کیخلاف پارلیمنٹ ہائوس کے سامنے احتجاجی دھرنا

تعمیرنو میں تاخیر کیخلاف پارلیمنٹ ہائوس کے سامنے احتجاجی دھرنا
اسلام ٹائمز۔ شہدائے زلزلہ کی ساتویں برسی کے موقع پر آزاد کشمیر، خیبر پختوانخواہ کی مختلف تنطیموں اور کنٹریکٹرز ایسوسی ایشن کے زیراہتمام اپوزیشن جماعتوں کا تعمیرنو میں تاخیر اور بلوں کی عدم ادائیگی کے خلاف پارلیمنٹ ہائوس کے سامنے دھرنا دیا گیا۔ وفاقی وزیر اطلاعات قمرالزمان کائرہ سے مذاکرات کے بعد دھرنا ختم کر دیا گیا۔ وفاقی وزیر اطلاعات نے پارلیمنٹ کے اجلاس کے بعد مظاہرین سے مذاکرات کیے۔ وفاقی وزیر اطلاعات قمرالزمان کائرہ نے آزاد کشمیر اور خیبر پختونخواہ میں تعمیر نو کیلئے فنڈز فراہم کرنے اور کنٹریکٹرز کو جلد از جلد بلوں کی ادائیگی کی یقین دہانی کروائی۔ جس کے بعد مظاہرین نے احتجاجی دھرنا ختم کر دیا۔ 

قبل ازیں آزاد کشمیر، کے پی کے سے تحریک تعمیرنو، تعمیرنو فورم اور کنٹریکٹرز ایسوی ایشن کے احتجاجی قافلے اسلام آباد پارلیمنٹ ہائوس پہنچے جہاں مظاہرین نے پارلیمنٹ ہائوس میں داخل ہونے کی کوشش کی لیکن پولیس نے مظاہرین کو اندر جانے سے روک دیا۔ اس دوران ممبران قومی اسلمی طارق فضل چوہدری اور ملک شکیل اعوان نے مظاہرین کو یقین دہانی کروائی کہ پارلیمنٹ کے اجلاس کے فوری بعد حکومتی نمائندگان مذاکرات کریں گے۔ 

پارلیمنٹ ہائوس کے سامنے جماعت اسلامی کے امیر عبدالرشید ترابی، جموں کشمیر پی پی کے سربراہ سردار خالد ابراہیم، مسلم لیگ نواز آزاد کشمیر کے جنرل سیکرٹری شاہ غلام قادر، ممبران قومی اسمبلی طارق فضل چوہدری، ملک شکیل اعوان نے احتجاجی کیمپ میں شرکت کی اور مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے انہیں ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کروائی۔
خبر کا کوڈ : 202086
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش