0
Friday 12 Oct 2012 15:52

ملالہ پر حملہ قابل مذمت ہے، اسے مذموم مقاصد کیلئے استعمال کرنیوالوں کا بھی تعاقب کیا جائے، قاضی حسین احمد

ملالہ پر حملہ قابل مذمت ہے، اسے مذموم مقاصد کیلئے استعمال کرنیوالوں کا بھی تعاقب کیا جائے، قاضی حسین احمد
اسلام ٹائمز۔ ملی یکجہتی کونسل پاکستان کے رہنماؤں نے ملالہ یوسف زئی پر ہونے والے حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملالہ کو غلط مقاصد کے لیے استعمال کرنے والوں کو بھی شامل تفتیش کیا جائے، کیونکہ سوات میں لڑکی کو کوڑے مارنے والی ویڈیو اور ملالہ یوسف زئی کے واقعہ کے پیچھے ایک ہی ہاتھ نظر آ رہا ہے۔ این جی اوز اور نام نہاد سول سوسائٹی ملالہ کو شہید کروا کر اپنے مقاصد حاصل کرنا چاہتی ہیں۔ قاضی حسین احمد نے کہا کہ کسی کو بھی تعلیم سے روکنا اسلام کے خلاف ہے، اگر طالبان نے ملالہ یوسف زئی پر حملہ کیا ہے تو وہ ان کی بھی بلا خوف و خطر مذمت کرتے ہیں اور اس کو ظالمانہ اور بزدلانہ فعل قرار دیتے ہیں اور اس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔

انہوں نے کہا کہ طالبان کی کمزوری اس سے بھی واضح ہوتی ہے کہ انہوں نے ایک عورت پر حملہ کیا ہے جو کہ ہمارے رسم و رواج اور اقدار اسلامی کے منافی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہر شخص کو جینے کا حق حاصل ہے اور اس سے جینے کا حق سلب کرنا کہاں کی شریعت ہے۔؟ انہوں نے کہا کہ دشمن اس طرح کے واقعات سے اسلام اور پاکستان کو بدنام کرنا چاہتا ہے اور اس طرح کے کام کرکے وہ اپنے مذموم مقاصد حاصل کرنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم اس فعل کی مذمت کرتے ہیں، لیکن ساری دنیا کے میڈیا کو ملالہ تو نظر آگئی ہے لیکن ڈرون حملوں میں روزانہ مرنے والی سینکڑوں معصوم ملالہ نظر کیوں نہیں آتیں۔؟ انہوں نے کہا کہ گیارہ سالہ بچی کو دشمن اپنے مقاصد کے لئے استعمال کرتا ہے، اس کی بھی تو تفتیش ہونی چاہیے۔ ان خیالات کا اظہار ملی یکجہتی کونسل کے سربراہ قاضی حسین احمد نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
خبر کا کوڈ : 202848
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش