0
Friday 12 Oct 2012 21:50

ملالہ پر حملہ حرمت رسول (ص) تحریک سے توجہ ہٹانے کی سازش ہے، علامہ عبدالخالق اسدی

ملالہ پر حملہ حرمت رسول (ص)  تحریک سے توجہ ہٹانے کی سازش ہے، علامہ عبدالخالق اسدی
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے صوبائی سیکرٹریٹ میں قوم کی بہادر بیٹی ملالہ یوسف زئی کے لئے دعائیہ تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ جس میں سیکرٹری جنرل پنجاب علامہ عبدالخالق اسدی، معروف شیعہ رہنما الحاج حیدر علی مرزا، استاد ذوالفقار اسدی، سید اسد عباس نقوی، علامہ اسد آہیری اور رائے ناصر علی سمیت سینکڑوں کارکنان نے شرکت کی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے علامہ عبدالخالق اسدی نے کہا کہ خداوند متعال قوم کی بہادر بیٹی ملالہ یوسف زئی کو شفا عطا کرے۔

انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں کا معصوم بچی پر حملہ یہ ثابت کرتا ہے کہ ان کا اسلام اور پختون روایت سے کوئی تعلق نہیں، یہ لوگ اسلام کے نام پر ایک بدنما داغ ہیں، جو دنیا میں ایک منظم سازش کے تحت اسلام کو بدنام کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، یہی دہشت گرد ہزاروں معصوم پاکستانیوں کو اپنے ظلم و بربریت کا نشانہ بنا چکے ہیں۔ علامہ اسدی نے کہا کہ اب ریاستی اداروں پر بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ اس نیٹ ورک کو اس کے منطقی انجام تک پہنچائیں۔

علامہ اسدی نے کہا کہ ان کو اب لگام نہ دی گئی تو یہ دہشت گرد اپنے غیر ملکی آقاؤں کے لئے پاکستان کی سرزمین کو پرامن اور محب وطن لوگوں کیلئے تنگ کر دینگے۔ علامہ اسدی نے کہا کہ ملالہ پر حملہ طالبان نے امریکی اور اسرائیلی ایجنسیوں کے اشارے پر کیا ہے، تاکہ ناموس رسالت (ص) کی تحریک سے لوگوں کی توجہ ہٹائی جائے، لیکن ہم ان شیطانی قوتوں کو بتانا چاہتے ہیں کہ ناموس رسالت (ص) کی تحریک کو ہم منزل پر پہنچا کر ہی دم لیں گے۔ انہوں نے قرآن کا حوالہ بھی دیا کہ قرآن میں ارشاد باری تعالٰی ہے کہ تم جتنے مرضی مکر و فریب کرو اللہ کی ذات اس سے بہتر تدبیر بنانے والا ہے۔
خبر کا کوڈ : 203046
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش