0
Sunday 14 Oct 2012 19:34

کراچی کے عوام تحفظ ناموس رسالت ٹرین مارچ کو کامیاب بنائیں، حاجی حنیف طیب

کراچی کے عوام تحفظ ناموس رسالت ٹرین مارچ کو کامیاب بنائیں، حاجی حنیف طیب

اسلام ٹائمز۔ سنی اتحاد کونسل کے سیکریٹری جنرل، نظام مصطفی پارٹی کے سربراہ سابق وفاقی وزیر حاجی محمد حنیف طیب نے ٹرین مارچ کے سلسلے میں ملتان اور بہاولپور کے کامیاب دورے کے بعد کراچی میں ملیر، لائنز ایریا، گلشن ظہور اور سولجر بازار و دیگر علاقوں میں اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سرکار دو عالم سے محبت اور وفا کا مظاہرہ کرتے ہوئے تحفظ ناموس رسالت ٹرین مارچ کو کامیاب بنائیں اور دنیا پر واضح کردیا جائے کہ دنیا میں امن کے لئے ضروری ہے کہ سرکار دو عالم پر گستاخانہ فلمیں بنانا، گستاخانہ خاکے شائع کرنا اور قرآن پاک کو جلائے جانے کے واقعات کو فوری ختم کیا جائے اور تمام بڑے ممالک اس سلسلے میں اپنی ذمہ داری کا مظاہرہ کریں اگر انہوں نے ایسا نہ کیا تو یہ دنیا کے ڈیڑھ دو ارب مسلمانوں کا دل آزاری کا باعث بن رہا ہے اور ایسے میں قیام امن کے مشن کو بھی نقصان ہوگا۔

خبر کا کوڈ : 203411
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش