0
Tuesday 16 Oct 2012 02:15

مقبوضہ کشمیر، محرم الحرام کے جلوسوں پر عائد پابندی ہٹائی جائے، آغا سید حسن

مقبوضہ کشمیر، محرم الحرام کے جلوسوں پر عائد پابندی ہٹائی جائے، آغا سید حسن
اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر انجمن شرعی شیعیان نے 8 اور 10 محرم الحرام کو برآمد ہونے والے ماتمی جلوسوں پر سے پابندی ہٹانے کا مطالبہ کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ ان جلوسوں پر پابندی برقرار رکھی گئی تو حکومتی پابندیوں کو خاطر میں نہ لاتے ہوئے یہ جلوس برآمد کئے جائیں گے، انجمن شرعی کے اراکین و عہدہداران کا ایک اجلاس تنظیم کے سربراہ آغا سید حسن کی صدارت میں انجمن کے صدر دفتر بڈگام میں منعقد ہوا، جس میں آئندہ محرم الحرام 1434ء کی تقریبات کے حوالے سے کئی امور پر تبادلہ خیال ہوا، اجلاس میں طے پایا کہ امسال محرم الحرام اور صفر المظفر کے دوران خصوصی تقریبات کے شایان شان اور پُرامن طور پر انعقاد کو ممکن بنانے کیلئے تنظیم ہر سطح پر اپنی فعالیت کا بھرپور مظاہرہ کرے گی اور اس سلسلے میں تمام ضروری اقدامات کو حتمی شکل دینے کیلئے حسب روایت ضلعی سطح پر کارکنوں کے اجلاس طلب کئے جائیں گے۔

انجمن شرعی شیعیان کے اجلاس میں مقبوضہ کشمیر کی انتظامیہ سے مطالبہ کیا گیا کہ وہ ریاست کے مجموعی حالات میں حد درجہ بہتری کے تناظر میں لاچوک سرینگر سے 8 اور 10 محرم الحرام کو برآمد ہونے والے تاریخی ماتمی جلوسوں پر سے پابندی ہٹانے کا اعلان کرے، اجلاس میں کہا گیا کہ اب جب کہ مقبوضہ کشمیر میں پُرامن ماحول قائم ہے جس کا اعتراف خود ریاستی انتظامیہ اور بھارتی حکومت بھی کر رہی ہے اور یہاں ہر فرقہ اپنی دینی سرگرمیاں آزادانہ طور پر انجام دے رہا ہے تو پھر کیا وجہ ہے کہ صرف ان ہی دو تاریخی جلوسوں پر پابندی عائد ہے۔

مذکورہ جلوسوں پر حکومتی قدغن کو بلاجواز قرار دیتے ہوئے اجلاس میں کہا گیا جب وادی کے طول و عرض بلکہ لال چوک کے گرد و نواح میں محرم الحرام کے جلوس نہایت امن و احترام کے ساتھ برآمد ہوتے ہیں تو صرف لال چوک سرینگر کے ان تاریخی جلوسوں سے متعلق حکومت کن خدشات کا شکار ہے، اجلاس میں مطالبہ کیا گیا کہ ریاستی انتظامیہ ان جلوسوں پر لگی پابندی سے متعلق اپنا موقف واضح کرے، انجمن شرعی کے اجلاس میں اس عزم کا اعادہ کیا گیا کہ اگر حکومت نے اس سال بھی ان تاریخی جلوسوں پر پابندی برقرار رکھی تو ہم حکومتی پابندیوں کو خاطر میں نہ لاتے ہوئے یہ جلوس برآمد کریں گے۔
خبر کا کوڈ : 203767
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش