0
Tuesday 16 Oct 2012 01:22

دہشت گردوں کی گرفتاری کے لیے حساس ادارے مستند معلومات فراہم کریں، رحمان ملک

دہشت گردوں کی گرفتاری کے لیے حساس ادارے مستند معلومات فراہم کریں، رحمان ملک
اسلام ٹائمز۔ وزیرداخلہ رحمان ملک کی زیرصدارت اسلام آباد میں اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا، جس میں ملک میں امن و امان اور سیکورٹی کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا، وزیر داخلہ نے حساس اداروں کو ہدایت کی کہ وہ مستند معلومات پہنچاہیں، تاکہ دہشت گردوں اور مجرموں کی گرفتاری یقینی بنائے جا سکے، وزیر داخلہ نے تمام صوبوں کے ہوم سیکرٹریز اور آئی جیز کو امن وامان اور سیکورٹی کی صورتحال مزید بہتر بنانے کے لیے فول پروف انتظامات یقینی بنانے کی ہدایت کی۔ وزیر داخلہ نے ایف آئی اے کو منی لانڈرنگ کے خاتمے کے لیے مزید سخت اقدامات اٹھانے کی بھی ہدایت کی۔ انہوں نے کہا کہ بیرون ممالک مقیم پاکستانی اپنی رقوم قانونی چینلز کے لیے ذریعے وطن بھیجیں۔ اجلاس میں پاک فوج، ایف سی، رینجرز اور حساس اداروں کی کارکردگی کو سراہا گیا۔
خبر کا کوڈ : 203911
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش