0
Monday 15 Oct 2012 19:47

الیکشن کمیشن نے 154ارکان پارلیمنٹ و صوبائی اسمبلی کی رکنیت معطل کردی

الیکشن کمیشن نے 154ارکان پارلیمنٹ و صوبائی اسمبلی کی رکنیت معطل کردی
اسلام ٹائمز۔ الیکشن کمیشن نے سنیٹ، قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے ارکان کو پندرہ اکتوبر تک اثاثوں کے گوشوارے جمع کرانے کی مہلت دی تھی۔ پیر کی شام پانچ بجے تک 1174 میں سے 1006 ارکان نے گوشوارے جمع کرائے۔ کمیشن نے گوشوارے نہ دینے والے 154 منتخب نمائندوں کی رکنیت معطل کر دی۔ گوشوارے جمع نہ کرانے والوں میں سینیٹ کے 8، قومی اسمبلی کے 31، پنجاب اسمبلی کے 82، خیبر پختونخوا اسمبلی کے 16، سندھ اسمبلی کے 14 اور بلوچستان اسمبلی کے 3 ارکان شامل ہیں۔ پارلیمنٹ اور صوبائی اسمبلیوں کی 14 نشستیں، مختلف وجوہات کی بنا پر خالی ہیں۔

جن ارکان کی رکنیت معطل کی گئی ان میں وفاقی وزیر داخلہ سینیٹر رحمان ملک، امور کشمیر کے وفاقی وزیر میاں منظور وٹو، لشکری رئیسانی، سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کے دونوں صاحبزادے عبدالقادر گیلانی، علی موسیٰ گیلانی، مسلم لیگ ن کے عابد شیر علی، شکیل اعوان، مسلم لیگ ق کے اویس لغاری، ہم خیال گروپ کی کشمالہ طارق، پیپلز پارٹی کے ہمایوں کرد، خیبر پختونخوا حکومت کے وزیر خزانہ اور مخصوص نشستنوں پر منتخب خواتین میں نرگس فیض ملک، صبا صادق اور ثمینہ خاور حیات نمایاں ہیں۔

قواعد کے مطابق، جن ارکان کی رکنیت معطل کی گئی ہے وہ اسمبلیوں کے اجلاس میں شرکت نہیں کر سکتے۔ اگر کوئی معطل رکن اجلاس میں شریک ہوا تب بھی حاضری نہیں لگے گی اور اسے ٹی اے ڈی اے بھی نہیں ملے گا۔ الیکشن کمیشن کے مطابق، معطل ارکان نے جونہی اثاثوں کی تفصیلات فراہم کیں ان کی رکنیت کی بحالی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا جائے گا۔



خبر کا کوڈ : 203808
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش