0
Wednesday 17 Oct 2012 13:40

نمائشی اقدامات اور گرفتاریوں سے کسی صورت شہر میں امن قائم نہیں ہوسکتا، شاہی سید

نمائشی اقدامات اور گرفتاریوں سے کسی صورت شہر میں امن قائم نہیں ہوسکتا، شاہی سید
اسلام ٹائمز۔ عوامی نیشنل پارٹی سندھ کے صدر سینیٹر شاہی سید نے کہا ہے کہ کراچی میں جاری مسلسل ٹارگٹ کلنگ عظیم المیہ ہے، دہشت گردی اور انتہاء پسندی چاہے کسی بھی شکل میں ہو انتہائی قابل مذمت ہے، ایسا محسوس ہوتا ہے کہ کراچی کے شہریوں کو مکمل طور پر لاوارث چھوڑ دیا گیا ہے، شہر میں ٹارگٹ کلنگ مسلسل کئی شکلوں میں جاری ہے، ہزاروں بے گناہوں کی ہلاکت کے باوجود ارباب اختیار کچھ سمجھنے کو تیار نہیں ہیں، ہم نے جب بھی شہر میں جاری مسلسل بد امنی کے خلاف آواز اٹھائی تو ہماری آواز دبانے کے لیے ہم پر ظلم و جبر اور طاقت کا استعمال کیا گیا اور ہمارے سرکردہ رہنماؤں، عہدیداروں، کارکنان اور ہمدردوں کو چن چن کر نشانہ بنایا گیا، اعلیٰ حکومتی عہدیداروں اور ریاستی اداروں کی مجرمانہ خاموشی انتہائی افسوس ناک ہے، دہشت گردوں کو یہ احساس ہو چکا ہے کہ انہیں روکنے والا اب کوئی نہیں ہے، کراچی میں قاتلوں کو مکمل چھوٹ حاصل ہے۔

عوامی نیشنل پارٹی سندھ کے صدر اور پختون ایکشن کمیٹی (لویہ جرگہ) کے چیئر مین سینیٹر شاہی سید نے باچا خان مرکز سے جاری کردہ بیان میں مزید کہا ہے کہ وقت آگیا ہے کہ ٹارگٹ کلرز کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے، ایک طرف تو شہر میں ٹارگٹ کلرز، بھتہ مافیا، بھتہ خوروں، اغواء برائے تاوان اور کرائے کے قاتلوں کو کوئی روکنے والا نہیں اور دوسری طرف شہر میں نجی رکاوٹوں، بیرئرز اور نوگو ایریاز کی تعداد دن بدن بڑھتی جارہی ہے اور قانون نافذ کرنے والے ادارے سب ٹھیک ہے کی رٹ لگائے ہوئے ہیں، قانون نافذ کرنے والے اداروں کو فی الفور مصلحت پسندی کی روش کو ترک کرنا ہوگا، نمائشی اقدامات اور گرفتاریوں سے کسی صورت شہر میں امن قائم نہیں ہوسکتا، کراچی میں دہشت گردوں کے خلاف مربوط اور ٹھوس کارروائی کرنی ہوگی۔
خبر کا کوڈ : 203972
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش