0
Thursday 18 Oct 2012 20:40

پاک بھارت افواج کی گولہ باری سے پونچھ سیکٹر میں سرحدیں لرز اٹھیں

پاک بھارت افواج کی گولہ باری سے پونچھ سیکٹر میں سرحدیں لرز اٹھیں
اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر کو تقسیم کرنے والی حد متارکہ (لائن آف کنٹرول) پر گذشتہ دنوں سے جاری کشیدگی اور تناﺅ کے باعث ہندستان اور پاکستان کی افواج کے درمیان پونچھ سیکٹر میں شدید گولہ باری کا سلسلہ ایک بار پھر شروع ہوا، تاہم فائرنگ اور گولہ باری کے نتیجے میں کسی کے ہلاک یا زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ملی ہے، ادھر بھارتی فوج نے پاکستانی فوج پر جنگ بندی کی ایک بار پھر خلاف ورزی کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستانی رینجرز نے جموں و کشمیر کے گٹریان اور منکوٹ سرحدی علاقوں میں بھارتی حفاظتی فورس پر ہلکے ہتھیاروں سے فائرنگ کی اور اگلی چوکیوں کو نشانہ بنانے کی کوشش کی، بھارتی فوج نے بھی پاکستانی رینجروں پر فائرنگ کی، بھارتی فوج کے مطابق طرفین کے مابین فائرنگ کئی گھنٹوں تک جاری رہی تاہم اس میں کسی کے ہلاک یا زخمی ہونے کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔
خبر کا کوڈ : 204624
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش