0
Friday 19 Oct 2012 21:00

اصغر خان کیس، وزیراعظم نے سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں ذمہ داروں کیخلاف غیرجانبدرانہ تحقیقات کا اعلان کردیا

اصغر خان کیس، وزیراعظم نے سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں ذمہ داروں کیخلاف غیرجانبدرانہ تحقیقات کا اعلان کردیا
اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم راجہ پرویز اشرف نے کہا ہے کہ اصغرخان کیس میں جو بھی ملوث ہوا اسے قرار واقعی سزا ملے گی۔ انیس سو نوے میں اسٹیبلشمنٹ کے ہاتھوں کھیلنے والوں کو آج قوم سے معافی مانگنی چاہئے کیونکہ اس وقت اسٹیبشلمنٹ نے عوامی منینڈیٹ کی توہین کی۔ انھوں نے کہا کہ آج تاریخ تمام حقائق سامنے لے آئی ہے۔ وقت نے ثابت کردیا کہ انیس سو نوے میں جمہوریت اور عوامی مینڈیٹ کا قتل کیا گیا۔ سپریم کورٹ کے فیصلے سے جمہوریت کی فتح ہوئی۔ وزیراعظم نے کہا کہ پیپلز پارٹی تو خود ماضی میں اسٹیبلشمنٹ کی بے رحمی کا شکار ہوتی رہی ہے یہ کیسے ممکن ہے کہ یہی جماعت جمہوریت کا چہرہ مسخ کردے۔

راجا پرویز اشرف نے اعلان کیا کہ انھوں نے ایف آئی اے کو آئین و قانون کے مطابق اس معاملے کی تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔ تمام حقائق منظرعام پر لائے جائیں گے۔ قومی خزانے سے پیسہ لوٹنے والوں سے ایک ایک پائی وصول کی جائے گی۔ ایک سوال پر وزیراعظم نے کہا کہ آرمی چیف جنرل اشفاق پرویز کیانی سے ہونے والی ملاقات کے دوران اصغر خان کیس میں سابق فوجی جرنیلوں کیخلاف کارروائی سے متعلق کوئی بات نہیں ہوئی۔ ایوان صدر میں کوئی سیاسی سیل کام نہیں کررہا۔
خبر کا کوڈ : 204846
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش