0
Wednesday 24 Oct 2012 17:27

منہاج تعلیم، صحت اور فلاح عامہ کے میدانوں میں نمایاں خدمات سرانجام دے رہی ہے، ارشد مصطفوی

منہاج تعلیم، صحت اور فلاح عامہ کے میدانوں میں نمایاں خدمات سرانجام دے رہی ہے، ارشد مصطفوی
اسلام ٹائمز۔ منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن امداد باہمی کے تصور کے تحت معاشرے کے خوشحال طبقات کے ساتھ مل کر معاشی بدحالی میں مبتلا افراد معاشرہ کو خوشحال زندگی گزارنے کے لئے اعانت فراہم کرتی ہے۔ قدرت نے فلاح عامہ کا کام کرنے والوں کے لئے قربانی کے جانوروں کی کھالوں کی صورت میں وافر وسائل مہیاء کرنے کا انتظام کر رکھا ہے۔ تعلیم کے میدان میں 600 تعلیمی ادارے، صحت کے شعبے میں 107 فری ڈسپنسریاں اور 25 شہروں میں ایمبولینس سروس،  900 نادار بچیوں کی شادیاں اور 500 یتیم بچوں کی مکمل کفالت کے لئے آغوش منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کی اہم خدمات ہیں۔ ان خیالات کا اظہار منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن راولپنڈی کے ناظم ارشد مصطفوی نے ضلعی سیکرٹریٹ میں راولپنڈی میں چرمہائے قربانی مہم کے حوالے سے منعقدہ اجلاس میں ذیلی تنظیمات کے ناظمین ویلفیئر سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ارشد قادری، مطلوب قریشی، اعجاز کیانی، قیصر خان اور ملک منظور بھی موجود تھے۔
خبر کا کوڈ : 206339
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش