0
Wednesday 24 Oct 2012 19:10

بیگم نصرت بھٹو عوام کے دلوں میں ہمیشہ زندہ رہیں گی، پی پی پی گلگت

بیگم نصرت بھٹو عوام کے دلوں میں ہمیشہ زندہ رہیں گی، پی پی پی گلگت
اسلام ٹائمز۔ ملک بھر کی طرح گلگت بلتستان میں بھی مادر جمہوریت کی بیگم نصرت بھٹو کی پہلی برسی عقیدت و احترام کے ساتھ منائی گئی۔ اس سلسلے میں پی پی پی کے صوبائی سیکریٹریٹ میں ایک دعائیہ تقریب منعقد ہوئی، جس کا اہتمام پی پی پی شعبہ خواتین نے کیا تھا۔ تقریب میں صوبائی وزراء، خواتین اور پی پی پی کے کارکنوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی اور بیگم نصرت بھٹو کے ایصال و ثواب کے لئے قرآن خوانی کی اور فاتحہ خوانی کی۔ بعد ازاں وزیر اطلاعات ڈاکٹر علی مدد شیر اور مشیر سیاحت سعدیہ دانش نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیگم نصرت بھٹو کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں جمہوریت کے قیام کا سہرا بیگم نصرت بھٹو کے سر جاتا ہے، جنہوں نے اپنی سیاسی جدوجہد اور حکمت عملی سے ملک میں جمہوریت کے قیام اور بقاء کے لئے ناقابل فراموش کردار ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ بیگم نصرت بھٹو عوام کے دلوں میں ہمیشہ زندہ رہیں گی۔
خبر کا کوڈ : 206375
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش