0
Friday 26 Oct 2012 22:00

آئندہ انتخابات میں مسلم لیگ نون بھرپور کامیابی حاصل کرے گی، نواز شریف

تحریک انصاف کے افتخار گیلانی، افتخارالدین خٹک ن لیگ میں شامل
آئندہ انتخابات میں مسلم لیگ نون بھرپور کامیابی حاصل کرے گی، نواز شریف
اسلام ٹائمز۔ تحریک انصاف کے رہنما افتخار گیلانی اور افتخارالدین خٹک نے مسلم لیگ نون میں شمولیت اختیار کر لی۔ نواز شریف نے کہا ہے کہ کارکن آئندہ انتخابات کی تیاری کریں، اس بار عوام جھوٹ اور کرپشن کی سیاست کرنے والوں کو مسترد کردیں گے۔ مسلم لیگ نون کے صدر نواز شریف سے آج رائیونڈ میں سابق وفاقی وزیر مخدوم احمد عالم انور، رئیس منیر احمد، چوہدری جعفر اقبال اور چوہدری ندیم خادم نے ملاقات کی۔ اس موقع پر نواز شریف نے کہا کہ عوام ووٹ کا استعمال سوچ سمجھ کرکریں اور کرپشن کی سیاست کرنے والوں کو مسترد کردیں۔ انہوں نے کہا آئندہ انتخابات میں مسلم لیگ نون بھرپور کامیابی حاصل کرے گی۔ عوامی خوشحالی کا دور ایک بار پھر واپس آئے گا۔ نواز شریف سے تحریک انصاف کے رہنما افتخار گیلانی اور افتخار الدین خٹک نے بھی ملاقات کی اور مسلم لیگ نون میں شمولیت کا اعلان کیا۔ 

رائیونڈ میں ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے میاں نواز شریف نے کہا کہ نئے ساتھیوں کی آمد سے نون لیگ صوبہ خیبرپختونخوا میں مزید مستحکم اور مضبوط ہوگی۔ اس موقع پرسابق وفاقی وزیرقانون افتخار گیلانی نے کہا ملک اس وقت شدید بحران کا شکار ہے اور ان حالات سے صرف نوازشریف کی قیادت ہی ملک کو بچا سکتی ہے۔ اس سے پہلے رائیونڈ فارم ہاؤس پر سابق وفاقی وزیر مخدوم احمد عالم اور سابق وفاقی وزیر رئیس منیر نے بھی ملاقات کی اور مسلم لیگ نون میں شمولیت اختیارکی۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے میاں نوازشریف کا کہنا تھا کہ عوام آئندہ عام انتخابات میں جھوٹ اور بدعنوانی کی سیاست کو مسترد کردیں گے۔ ملاقات میں وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف، اقبال ظفر جھگڑا، امیر مقام اور سینٹر پرویز رشید سمیت نون لیگ کے متعدد سنئیر رہنما شریک ہوئے۔
خبر کا کوڈ : 206817
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش