0
Friday 26 Oct 2012 22:45

عدالتی فیصلے پر عمل نہ کرنے والے سی این جی اسٹیشنز کےلائسنس منسوخ کردیئے جائیں گے، ڈاکٹر عاصم حسین

عدالتی فیصلے پر عمل نہ کرنے والے سی این جی اسٹیشنز کےلائسنس منسوخ کردیئے جائیں گے، ڈاکٹر عاصم حسین
اسلام ٹائمز۔ مشیر پٹرولیم ڈاکٹر عاصم حسین نے سی این جی اسٹیشنز کی بندش کا نوٹس لیتے ہوئے کہا ہے کہ ایسے اسٹیشنز کے لائسنس منسوخ کردیئے جائیں گے۔ مشیر پٹرولیم ڈاکٹر عاصم حسین کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ حکومت سی این جی کی قیمتوں کے حوالے سے عدالت عظمیٰ کے فیصلے کا خیر مقدم کرتی ہے۔ انہوں نے صوبائی حکومتوں پر زوردیا کہ وہ سپریم کورٹ کے فیصلے پر عمل کرائیں۔ ڈاکٹر عاصم حسین نے سی این جی اسٹیشنز کی بندش پر اظہار برہمی کرتے ہوئے کہا کہ اسٹیشن مالکان کو عدالتی فیصلے پر عمل کرنا ہوگا ورنہ بند سی این جی اسٹیشنز کے لائسنس منسوخ کردیئے جائیں گے۔ ڈاکٹر عاصم حسین کا کہنا تھا کہ سی این جی مالکان کو جائز منافع ضرور دیا جائے گا تاہم صارفین کا نقصان نہیں چاہتے۔ مشیر پٹرولیم کا کہنا ہے کہ سی این جی اسٹینشز کو نئی قیمتوں پر گیس فروخت کرنا ہوگی عمل نہ کرنے والے کے کنکشن منقطع کردیئے جائیں گے۔
خبر کا کوڈ : 206824
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش