0
Saturday 27 Oct 2012 04:16

چرم قربانی کے عطیات وصول کرنے کیلئے خدمت خلق فاؤنڈیشن کا مرکزی کیمپ قائم کردیا گیا

چرم قربانی کے عطیات وصول کرنے کیلئے خدمت خلق فاؤنڈیشن کا مرکزی کیمپ قائم کردیا گیا
اسلام ٹائمز۔ خدمت خلق فاؤنڈیشن کے زیراہتمام ہر سال کی طرح امسال بھی عیدالاضحی کے موقع پر چرمِ قربانی کے عطیات وصول کرنے کیلئے طارق گراؤنڈ فیڈرل بی ایریا بلاک 4 میں مرکزی کیمپ قائم کردیا گیا ہے جہاں چرم قربانی جمع کرنے کیلئے وسیع رقبہ مختص کیا گیا ہے۔ مرکزی کیمپ میں میڈیکل ایڈ کمیٹی، سوشل میڈیا اور فوڈ کمیٹی کی جانب سے کیمپس لگائے گئے ہیں۔ دریں اثناء متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینرز انیس احمد قائمخانی اور سینیٹر نسرین جلیل، ارکان رابطہ کمیٹی واسع جلیل، کیف الوریٰ نے ایم کیو ایم کی رابطہ کمیٹی کے رکن و خدمت خلق فاؤنڈیشن کے چیف ٹرسٹی سینیٹر سید مصطفی کمال کے ہمراہ طارق گراؤنڈ بلاک 4 فیڈرل بی ایریا میں قائم خدمت خلق فاؤنڈیشن کے مرکزی کیمپ کا تفصیلی دورہ کیا اور عیدالاضحی کے موقع پر چرم قربانی کے سلسلے میں انتظامات کا بغور جائزہ لیا اور اس پر اطمینان کا اظہار کیا۔

اس موقع پر سینیٹر سید مصطفی کمال نے رابطہ کمیٹی کے ارکان کو مرکزی کیمپ کی خصوصیات سے آگاہ کرتے ہوئے انہیں کیمپ میں بنائے گئے مختلف حصوں کا دورہ کرایا اور ان سے متعلق معلومات فراہم کی۔ علاوہ ازیں ایم کیو ایم کی رابطہ کمیٹی کے اراکین ہفتے کی شام 5 بجے طارق گراؤنڈ بالمقابل دربار سلطانی بلاک نمبر 4 فیڈرل بی ایریا میں میڈیا کے نمائندوں کو پریس بریفنگ دیں گے۔
خبر کا کوڈ : 206846
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش