0
Friday 2 Nov 2012 14:23

گلگت، یوم آزادی جوش و جذبے کے ساتھ منایا گیا

گلگت، یوم آزادی جوش و جذبے کے ساتھ منایا گیا
اسلام ٹائمز۔ گلگت بلتستان کا 65 ویں یو م آزادی جوش و جذبے کے ساتھ شایان شان طریقے سے منایا گیا۔ اس سلسلے میں مرکزی تقریب چنار باغ میں منعقد ہوئی جس کے مہمان خصوصی گورنر گلگت بلتستان پیر سید کرم علی شاہ تھے۔ پیر سید کرم علی شاہ نے پرچم کشائی کی جبکہ اس موقع پر پولیس کے ایک چاک و چوبند دستے نے سلامی دی۔ جس کے بعد گورنر پیر سید کرم علی شاہ، وزیراعلیٰ سید مہدی شاہ، چیف سیکریٹری سجاد سلیم ہوتیانہ، جنرل مزمل حسین، فورس کمانڈر گلگت بلتستان حافظ مسرور احمد، آئی جی پی عثمان زکریا اور گلگت بلتستان اسکاؤٹس کے ڈی جی بابر علاؤ الدین نے یادگار شہداء پر حاضری دی اور پھولوں کی چادر چڑھائی۔ بعد ازاں جنگ آزادی کے شہداء کی قبروں پر گل پاشی بھی کی گئی۔
خبر کا کوڈ : 208461
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش