0
Saturday 3 Nov 2012 00:49

خضدار، پٹرول پمپ پر فائرنگ، آگ لگنے سے 18 افراد جاں بحق

خضدار، پٹرول پمپ پر فائرنگ، آگ لگنے سے 18 افراد جاں بحق
اسلام ٹائمز۔ بلوچستان کے ضلع خضدار میں گاڑی پر فائرنگ اور آگ لگنے سے چھ خواتین اور تین بچوں سمیت اٹھارہ افراد زندہ جل گئے جبکہ سات زخمی ہوئے۔ خضدار میں قومی شاہراہ پر واقع ایک کمپلیکس کے قریب مسافر وین پر نامعلوم کار سواروں نے اس وقت فائر کھول دیا جب وین منی پٹرول پمپ کے سامنے کھڑی تھی۔ فائرنگ سے منی پٹرول پمپ میں آگ بھڑک اٹھی اور وین اور قریبی دوکانوں کو بھی لپیٹ میں لے لیا جبکہ ملزمان فرار ہوگئے۔ واقعے کے بعد جائے حادثہ پر شعلوں میں گھرے افراد کی دل دہلا دینے والی چیخیں تھیں۔ ہر کوئی مدد کے لئے پکارتا رہا۔ خوفناک آگ نے آن کے آن کئی زندگیاں چھین لیں۔ موقع پر موجود لوگوں اور ریسکیو اہلکاروں نے زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا۔ 

ذرائع کے مطابق خضدار روڈ پر واقع یہ پٹرول پمپ غیر قانونی تھا اور اسمگل شدہ پٹرول ڈرمز میں رکھا گیا تھا۔ خضدار سے آرچبو جانے والی ویگن پٹرول کیلئے پمپ پر رکی ہی تھی کہ موٹرسائیکل پر سوار نامعلوم افراد نے اندھا دھند فائرنگ شروع کردی جس سے کئی افراد زخمی ہو گئے، فائرنگ کے نتیجے میں پٹرول پمپ پر بھی آگ بھڑک اٹھی۔ آگ نے پٹرول پمپ پرکھڑی مسافروں سے بھری وین، موٹر سائیکلوں اور رکشہ کو بھی لپیٹ میں لے لیا۔ آگ اور فائرنگ کے نتیجے میں اٹھارہ افراد موقع پر جاں بحق ہوگئے۔ واقعے میں زخمی ہونے والے چار افراد مقامی اسپتال میں زیر علاج ہیں۔ جاں بحق ہونیوالے افراد میں پانچ خواتین اور تین بچے بھی شامل ہیں۔ اطلاعات کے مطابق خضدار روڈ پر واقع یہ پٹرول پمپ غیر قانونی طور پر قائم تھا اور ایران سے اسمگل کیے جانیوالا پٹرول ڈرمز میں رکھا گیا تھا۔ آگ لگنے سے پمپ کے اطراف میں واقع آٹھ دکانیں بھی جل کر خاکستر ہو گئیں۔ واقعہ کے بعد ایف سی اور پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر حملہ آوروں کی تلاش شروع کردی ہے۔
خبر کا کوڈ : 208592
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش