0
Monday 5 Nov 2012 17:07

محرم الحرام کے حوالے سے اسکردو میں سیکیورٹی ہائی الرٹ کردی گئی

محرم الحرام کے حوالے سے اسکردو میں سیکیورٹی ہائی الرٹ کردی گئی
اسلام ٹائمز۔ محرم الحرام کی آمد کے ساتھ ہی اسکردو میں سیکیورٹی ہائی الرٹ کردی گئی، شہر کے داخلی راستوں پر چیکنگ سخت، اندرون شہر موبائل گشت بھی شروع کیا گیا ہے جبکہ ہوٹلوں میں رہائش پذیر مقامیوں کے کوائف کی چھان بین کی جاری ہے۔ اسکردو میں محرم الحرام کی آمد کے ساتھ ہی پولیس کو ہائی الرٹ کردیا گیا ہے۔ اس موقع پر ایس پی وزیر حیدر نے بتایا کہ رواں سال محرم الحرام میں امن و امان کی یقینی بنانے کیلئے پولیس کے تقریباً 800 جوان سیکیورٹی پر مامور ہیں اور حسب ضرورت جی بی اسکاوٹس کی دو پلاٹون کو بھی استعمال کیا جائے گا۔ انہوں نے عوام کو مشکوک افراد پر نگاہ رکھنے اور بر وقت پولیس کنٹرول روم 15 پر اطلاع دینے کی اپیل کی ہے۔
خبر کا کوڈ : 209125
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش