0
Monday 5 Nov 2012 23:53

دسمبر میں کشمیری حریت رہنماوں کا دورہ پاکستان سود مند ثابت ہوگا، میرواعظ عمر فاروق

دسمبر میں کشمیری حریت رہنماوں کا دورہ پاکستان سود مند ثابت ہوگا، میرواعظ عمر فاروق
اسلام ٹائمز۔ کل جماعتی حریت کانفرنس (م) کے رہنماوں نے دسمبر میں پاکستان کا دورہ کرنے کی تیاریاں شروع کردی ہیں، جہاں میر واعظ کی قیادت میں یہ قائدین پاکستانی حکمرانوں اور غیر سرکاری شخصیات سے مسئلہ کشمیر سے متعلق تبادلہ خیالات کریں گے، تاہم میر واعظ عمر فاروق نے بھارتی حکمرانوں کے ساتھ اس نوعیت کی کسی بات چیت کے امکان کو اُس وقت تک خارج از امکان قرار دیا ہے جب تک بھارتی حکمران حریت قیادت کی طرف سے پیش کردہ ان نکات کا مثبت جواب نہیں دیتے ہیں جن میں ریاست میں افسپا کا خاتمہ، فوجی تخفیف، قیدیوں کی رہائی، آر پار نقل حرکت کی آزادانہ اجازت اور انسانی حقوق کی پامالیاں بند کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے، میر واعظ نے کہا کہ جب تک حکومت ہند ہمارے ان بنیادی اور حق بجانب مطالبات کا کوئی مثبت جواب نہیں دیتی تب تک بات چیت سے کچھ بھی حاصل ہونے والا نہیں۔
 
میرواعظ عمر فاروق نے اس بات کی تصدیق کی ہے انکی کی قیادت میں حریت وفد 17 دسمبر سے 23 دسمبر تک پاکستان اور آزاد کشمیر کا دورہ کرے گا، انہوں نے کہا کہ تیاریوں کو حتمی شکل دینے اور باہمی صلاح و مشورے کیلئے عنقریب حریت رہنماوں کا اجلاس بلایا گیا ہے، جسکے بعد ایک وفد نئی دہلی جاکر پاکستانی سفیر سلمان بشیر سے ملاقات کرے گا اور انہیں حریت قیادت کے دورہ پاکستان کے ایجنڈے سے باخبر کرے گا، میر واعظ نے اس امید کا اظہار کیا کہ کشمیری حریت رہنماوں کا دورہ پاکستان سود مند ثابت ہوگا۔
خبر کا کوڈ : 209198
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش