0
Thursday 8 Nov 2012 22:14

شاعر مشرق علامہ محمد اقبال (رہ) کشمیر کے مایہ ناز سپوت تھے، فاروق عبداللہ

شاعر مشرق علامہ محمد اقبال (رہ) کشمیر کے مایہ ناز سپوت تھے، فاروق عبداللہ
اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر نیشنل کانفرنس کے صدر ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے شاعر مشرق ڈاکٹر علامہ محمد اقبال (رہ) کو کشمیر کا مایہ ناز سپوت قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ شاعر مشرق نے اپنے فلسفہ حیات، علمی بصیرت اور جذبہ حب الوطنی سے برصغیر کے عوام میں بیداری کی لہر پیدا کی، ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے شاعر مشرق محمد اقبال کے یوم پیدائش پر اپنے خراج عقیدت پیغام میں کہا ہے کہ  علامہ اقبال (رہ) کی بلند فکری کے نتیجے میں سارا برصغیر آزادی کی نعمت سے مالا مال ہوگیا، ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے کہا کہ کشمیر کی سیاست کے ساتھ علامہ اقبال کی گہری دلچسپی تھی اور مظلوم کشمیریوں کے تئیں ان کے جذبات اظہر من الشمس تھے، ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے مزید کہا کہ کشمیر کے لوگ خاص طور سے علامہ اقبال کے تئیں جذبہ عقیدت رکھتے ہیں اور اس عظیم شاعر کے خیالات سے بے حد متاثر ہیں، انہوں نے برصغیر کے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ ڈاکٹر محمد اقبال کے یوم پیدائش کے اس موقع پر برصغیر کے تمام خطے کو امن و آشتی کا گہوارہ بنانے کا عزم کریں تاکہ یہاں کے لوگوں کو احساس محرومی سے نجات دی جاسکے۔
خبر کا کوڈ : 210309
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش