0
Friday 23 Nov 2012 19:36

اسلام آباد، آٹھویں محرم الحرام کا جلوس امام بارگاہ علی المرتضیٰ پہنچ کر اختتام پذیر ہوگیا

اسلام آباد، آٹھویں محرم الحرام کا جلوس امام بارگاہ علی المرتضیٰ پہنچ کر اختتام پذیر ہوگیا
اسلام ٹائمز۔اسلام آباد کے سیکٹر جی نائن سے برآمد ہونے والا جلوس اپنے مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا امام بارہ گاہ علی المرتضٰی اختتام پذیر ہوگیا، جلوس کی سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے گئے تھے۔ جلوس کے مقررہ راستے ہر قسم کی ٹریفک کیلئے بند کیے گئے تھے جبکہ شرکاء کو جامع تلاش کی بعد جلوس میں آنے کی اجازت دی گئی۔ دہشتگردی کے خدشہ کے پیش نظر سیکیورٹی اہلکاروں کی بڑی تعداد جلوس کے گرد حصار بناکر چلتی رہی۔ جلوس کے اطراف میں موبائل فون سروس جام کرنے والی خصوصی گاڑیاں بھی ساتھ ساتھ چلتی رہیں، جس کے ذریعے پانچ سو گز تک موبائل فون سروس معطل رکھی گئی۔ جلوس میں عزاداروں کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور امام عالی مقام کا ماتم کرکے کربلا والوں کی یاد تازہ کی۔ وفاقی وزیرداخلہ رحمان ملک نے بھی جلوس کا جائزہ لیا۔
خبر کا کوڈ : 214629
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش