0
Friday 30 Nov 2012 12:56

پاراچنار، بالش خیل پر راکٹ حملے قابل مذمت ہیں، شرپسندوں کیخلاف کارروائی کیجائے، علامہ عابد حسینی

پاراچنار، بالش خیل پر راکٹ حملے قابل مذمت ہیں، شرپسندوں کیخلاف کارروائی کیجائے، علامہ عابد حسینی
اسلام ٹائمز۔ سابق سینیٹر اور تحریک حسینی کے سپریم لیڈر  علامہ سید عابد الحسینی نے شب عاشور کو بالش خیل پر راکٹ حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا کہ شرپسند عناصر کے خلاف فوری کارروائی کی جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر طوری قبیلہ کے لوگوں کی طرف سے ایسے نازک ایام میں معمولی سی حرکت بھی ہوتی تو انکا پتہ نہیں کیا حشر کیا جاتا، جبکہ مخالفین کے میزائل حملے کو صدہ کے اے پی اے کی باقاعدہ سرپرستی حاصل ہے۔ انہوں نے صدہ کے اے پی اے کی برطرفی یا کم از کم کرم ایجنسی سے فوری تبادلے کا مطالبہ کیا۔

علامہ حسینی نے کراچی، ڈی آئی خان، راولپنڈی میں خودکش حملوں کے علاوہ ہنگو اور کلایہ میں شب عاشور کو یزیدیوں کی طرف سے راکٹ حملوں کی شدید مذمت کی اور متعلقہ حکومتوں سے مطالبہ کیا کہ دہشتگردوں کو قرار واقعی سزا دی جائے۔ انہوں نے کہا کہ دہشتگرد بڑی آسانی سے اپنی کارروائیاں کر رہے ہیں، جس کی وجہ یہ ہے کہ کسی بھی دہشتگرد کو اب تک سزا نہیں ملی ہے۔ بڑے بڑے دہشتگرد گرفتار ہو جاتے ہیں اور پھر رہا ہو جاتے ہیں،یہ سب کچھ کیا ہے۔ صرف ایک کھیل ہی تو ہے۔ انہوں نے پاکستان کے تمام مومنین سے اپیل کی کہ حکومت پر تکیہ کرنے کی بجائے اپنی حفاظت خود کرنے کا بھرپور بندوبست کیا جائے۔ مظلوم اور بے دست و پا مرنے کی بجائے ڈٹ کر مقابلہ کرنے اور خودکش حملوں اور دیگر قسم کے حملوں سے بچاؤ کے لئے اپنے طور پر بندوبست کیا جائے۔
خبر کا کوڈ : 216479
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش