0
Wednesday 5 Dec 2012 00:18

سندھی ثقافت صوفیائے کرام کے پیغام کو فروغ دیتی ہے، شکیل قادری

سندھی ثقافت صوفیائے کرام کے پیغام کو فروغ دیتی ہے، شکیل قادری
اسلام ٹائمز۔ پاکستان سنی تحریک کے مرکزی رہنما محمد شکیل قادری نے کہا ہے کہ سندھی ثقافت صوفیائے کرام کے پیغام کو فروغ دیتی ہے، سندھ دھرتی پر صوفیائے کرام کی آمد سے اس دھرتی میں محبت پیدا ہوئی اور سندھی قبائل ایک ہوگئے، سندھی ثقافت ڈے پر سندھ کے تمام باشندوں سمیت پورے ملک کے عوام کو مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سندھ کے صوبائی کنوینر نور احمد قاسمی سے ٹیلیفون پر گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ دین اسلام میں سر ڈھانپنے کی ہدایت ہے اور سندھی ٹوپی سے سر ڈھانپ کر ہم سندھ کی روایت اور اسلامی تشخص کو فروغ دے سکتے ہیں تو پھر اس دن ہر پاکستانی کو سندھ کے عوام سے اظہار یکجہتی کرنا چاہیے۔ شکیل قادری نے کہا کہ اجرک ایک قسم کی چادر ہے جو دین اسلام میں مرد و خواتین استعمال کرتے ہیں اگر اجرک اور سندھی ٹوپی ہو تو سندھ کے مسلمانوں کی ثقافت کی آئینہ دار ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں اس خوشی کے موقع پر اپنے رب کا شکر بجا لاتے ہوئے اللہ تعالیٰ سے سندھ میں صوفی ازم کے فروغ، امن برقرار رہنے کی دعائیں کرتے ہوئے اپنے وطن پاکستان کی خوشحالی اور دشمنوں کی نظر بد سے محفوظ رکھنے کی بھی دعا کرنی چاہیے، سندھ کی ثقافت جہاں امن، محبت کے فلسفے کو عام کرتی ہے وہاں معاشی استحکام، ترقی و خوشحالی کیلئے اتحاد و یگانگت کا ایسا نمونہ پیش کرتی ہے جو دوسری قوموں کیلئے بھی باعث فخر ہے، ملک کو انتہا پسندی، دہشتگردی سے پاک کرنے کیلئے ضروری ہے کہ صوفیائے کرام کے فلسفے و پیغام کو زیادہ سے زیادہ عام کیا جائے اور ایک دوسرے کے دکھ درد و تکالیف کو ختم کرنے کیلئے محبت، یگانگت اور ملنساری کے رجحان کو تقویت دی جائے۔
خبر کا کوڈ : 218006
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش