0
Friday 7 Dec 2012 17:21

ایبٹ آباد کمیشن، امریکی آپریشن کے وقت اسامہ بن لادن کمپاؤنڈ میں موجود تھے

ایبٹ آباد کمیشن، امریکی آپریشن کے وقت اسامہ بن لادن کمپاؤنڈ میں موجود تھے
اسلام ٹائمز۔ ایبٹ آباد کمیشن نے اسامہ کے خلاف امریکی آپریشن کی حتمی رپورٹ تیار کرلی ہے۔ سات سو صفحات پر مشتمل رپورٹ رواں ماہ حکومت کو پیش کر دی جائے گی۔ ایبٹ آباد میں اسامہ کے خلاف کیے جانے والے آپریشن کی رپورٹ 300 شہادتوں کی روشنی میں تیار کی گئی اور تین ہزار دستاویزات کو بھی رپورٹ کا حصہ بنایا گیا، جن میں اعلٰی سول و فوجی حکام اور اسامہ بن لادن کے اہل خانہ کے تحریری بیانات اور بیان حلفی بھی شامل ہیں، جس میں اسامہ کی پاکستان میں موجودگی کو تسلیم کیا گیا اور کہا گیا ہے کہ امریکی آپریشن کے وقت اسامہ اپنے کمپاؤنڈ میں موجود تھے۔ 

ایبٹ آباد کمیشن رپورٹ کے ساتھ اپنی 200 کے قریب سفارشات بھی حکومت کو پیش کرے گا۔ ایبٹ آباد کمشن نے رپورٹ کی تیاری سے قبل 16 ماہ کے دوران 200 اجلاس کیے۔ شہادتوں کے علاوہ کمیشن نے اسامہ پر شائع ہونے والی کتابوں کا بھی جائزہ لیا۔ 2 ارکان نے رپورٹ پر دستخط کر دیئے ہیں، تاہم سابق آئی جی عباس خان کے دستخط ہونا باقی ہیں، جو علاج کیلئے بیرون ملک ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ عباس خان چند روز میں وطن واپس آجائیں گے اور ان کے دستخط کے بعد یہ رپورٹ رواں ماہ ہی جاری کر دی جائے گی۔ اس حوالے سے کمیشن کا اہم اجلاس آئندہ ہفتے ہوگا۔ ایبٹ آباد کمیشن نے رپورٹ کے بعض حصوں کو خفیہ رکھا ہے، جن کو منظرعام پر لانے یا نہ لانے کا فیصلہ حکومت کرے گی۔
خبر کا کوڈ : 218849
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش