0
Saturday 8 Dec 2012 18:22

منتخب حکومت کو گھر بھیجنا غیرجمہوری ہے، عدلیہ ایسے فیصلوں سے دور رہے، مولانا فضل الرحمان

منتخب حکومت کو گھر بھیجنا غیرجمہوری ہے، عدلیہ ایسے فیصلوں سے دور رہے، مولانا فضل الرحمان
اسلام ٹائمز۔ جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ جمہوریت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جا سکتا، بلوچستان میں صوبائی حکومت کو حالات کا ذمہ دار ٹھہرانا سمجھ سے بالاتر ہے۔ خراب حالات کے ذمہ دار وفاقی ادارے ہیں۔ عدلیہ ایسے فیصلوں سے دور رہے جس سے جمہوریت کو نقصان پہنچے۔ انہوں نے کہا کہ عام انتخابات کا التوا کسی صورت قبول نہیں، اگر بدامنی یا اقتصادی صورتحال کے بہانے بنا کر انتخابات ملتوی کئے گئے تو اس کی بھرپور مخالفت کریں گے۔ مولانا فضل الرحمن نے دوہری شہریت اور کراچی میں ووٹروں کی تصدیق سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلوں کو خوش آئند قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ جے یو آئی دوہری شہریت کی ترمیم کا حصہ نہیں بنے گی۔ فضل الرحمن نے بتایا کہ ایم ایم اے کا اجلاس جنوری کے پہلے ہفتے میں بلایا جائے گا۔ جماعت اسلامی کے بغیر پانچ جماعتوں کو دعوت دی گئی ہے۔
خبر کا کوڈ : 219250
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش