0
Sunday 14 Mar 2010 13:51

ممبئی میں دہشت گردی کا منصوبہ ناکام بنانے کا دعوی

ممبئی میں دہشت گردی کا منصوبہ ناکام بنانے کا دعوی
اسلام ٹائمز - اے آر وائی نیوز کے مطابق ممبئی میں انسداد دہشت گردی اسکواڈ نے دہشت گردی کے الزام میں دو افراد کو گرفتار کر لیا ہے اور دعوی کیا ہے کہ دونوں دہشت گردوں کا تعلق پاکستان میں موجود ایک دہشت گرد تنظیم سے ہے۔ بھارتی ٹی وی کے مطابق دو مشتبہ دہشت گردوں عبدالطیف اور ریاض علی کو ممبئی سے اس وقت گرفتار کیا گیا جب وہ آئل اینڈ نیچرل گیس کمپنی سمیت دیگر اداروں پر حملے کی منصوبہ بند ی کر رہے تھے۔ انسداد دہشت گردی اسکواڈ کے انسپکٹر نے مزید کہا کہ گرفتار دہشت گرد اسی تنظیم سے تعلق رکھتے ہیں جس نے گزشتہ سال ممبئی پر حملہ کیا تھا اور یہ پاکستان سے ہدایات لے رہے تھے۔ افغانستان میں القاعدہ اور طالبان حملوں کی انٹیلی جنس معلومات کے بعد بھارتی فضائی کمپنی کے تمام طیاروں، ہوائی اڈوں اور شہروں میں سیکورٹی انتہائی سخت کر دی گئی ہے۔
خبر کا کوڈ : 21964
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش