0
Wednesday 12 Dec 2012 14:14

نظام مصطفیٰ (ص) کے نفاذ کے ذریعے حقیقی تبدیلی لائیں گے، شاہ اویس نورانی

نظام مصطفیٰ (ص) کے نفاذ کے ذریعے حقیقی تبدیلی لائیں گے، شاہ اویس نورانی
اسلام ٹائمز۔ جمعیت علماء پاکستان کے مرکزی سینئر نائب صدر صاحبزادہ شاہ محمد اویس نورانی نے کہا کہ حکمران عوام کو مشکلات و مصائب میں دھکیلنے کے لئے کوئی موقع ہاتھ سے نہیں جانے دے رہے، اگر موجودہ حکومت مزید برسر اقتدار رہی تو ملک اور قوم کو ناقابل تلافی نقصان پہنچے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے دورہ حیدرآباد کے موقع پر جے یو پی کے ضلعی صدر حسین بخش حسینی، جنرل سیکریٹری ابراہیم شیخ کی قیادت میں ملاقات کرنے والے وفد سے گفتگو میں کیا۔ شاہ محمد اویس نورانی نے کہا کہ حکومت اداروں سے تصادم کرکے عوامی مسائل میں اضافہ اور ریاستی اداروں کو نقصان پہنچا رہی ہے۔ وطن عزیز میں نہ امن ہے اور نہ انصاف۔ لوگوں کو دو وقت کا کھانا ملنا مشکل ہوگیا ہے، 18 کروڑ عوام محرمیوں کا شکار ہیں جبکہ حکمرانوں کی کرپشن نے ملک کو اندھیرے میں ڈال دیا۔
 
انہوں نے کہا کہ جے یو پی نظام مصطفیٰ (ص) کے عملی نفاذ کے ذریعے تبدیلی لائے گی، جس سے کرپشن، بے روزگاری اور لاقانونیت کا خاتمہ ہوگا۔ اویس نورانی نے حکومت خصوصا ایم کیو ایم کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ 22 سالوں سے اقتدار میں رہنے کے باوجود حیدرآباد کے نوجوان یونیورسٹی سے محروم ہیں جو قابل مذمت ہے، جے یو پی حیدرآباد میں یونیورسٹی کے قیام کے لئے کردار ادا کرے گی۔
خبر کا کوڈ : 220484
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش