0
Saturday 15 Dec 2012 00:08

قندھار، خودکش حملے میں ایک امریکی سمیت 3 فوجی ہلاک

قندھار، خودکش حملے میں ایک امریکی سمیت 3 فوجی ہلاک
اسلام ٹائمز۔ افغانستان کے صوبہ قندھار میں امریکی فوجی اڈے کے قریب ہونے والے خودکش حملے میں ایک امریکی اور دو افغان فوجی ہلاک ہوئے ہیں۔ ایک غیر ملکی نیوز ادارے کے مطابق خودکش حملہ آور کار میں سوار تھا۔ دھماکے کے نتیجے میں تین سپاہیوں کے زخمی ہونے کی بھی اطلاعات ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ خودکش حملے سے کچھ دیر قبل ہی امریکی وزیر دفاع لیون پینیٹا فوجی اڈے پر موجود تھے۔  
خبر کا کوڈ : 221313
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش