0
Sunday 16 Dec 2012 21:02

کراچی میں گرینڈ فوجی آپریشن کیا جائے، سید محفوظ مشہدی

کراچی میں گرینڈ فوجی آپریشن کیا جائے، سید محفوظ مشہدی
اسلام ٹائمز۔ قائم مقام چیئرمین سنی اتحاد کونسل سیّد محفوظ شاہ مشہدی نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین سپریم کورٹ کے فیصلوں کے خلاف احتجاج اور ہڑتالوں کے بجائے اپنے آپ کو سپریم کورٹ کے سامنے سلنڈر کریں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سنی اتحاد کونسل کے مرکزی دفتر فیصل ٹاؤن میں ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر سرادار محمد خان لغاری، علامہ نصیر احمد اویسی، سیّد واجد علی شاہ گیلانی، علامہ حامد حسین شرقپوری کے علاوہ علماء کی کثیر تعداد بھی موجود تھی۔

انہوں نے گفتگو کرتے ہوئے مزید کہا کہ ایم کیو ایم کو اپنے عسکری ونگز کو ختم کر دینا چاہیے کیونکہ اس کی وجہ سے کراچی کے حالات تباہی کی طرف جا رہے ہیں، الطاف حسین کو چاہیے کہ وہ سپریم کورٹ اور پوری قوم سے معافی مانگیں کیونکہ الطاف حسین سانحہ 12 مئی اور سانحہ نشتر پارک کراچی کے ذمّہ دار ہیں، ان کو چاہیے کہ ان کے جتنے قائدین اور کارکنان پر دہشت گردی کے مقدمات درج ہیں وہ انہیں رضار کارانہ طور پر فوری قانون کے حوالے کر دیں۔

انہوں نے اپنے خطاب میں مزید کہا کہ کراچی اب مزید خراب حالات کا متحمل نہیں ہو سکتا، ہم حکومت پاکستان سے مطالبہ کرتے ہیں کہ کراچی میں گرینڈ فوجی آپریشن کیا جائے اور پورے کراچی کو اسلحہ سے پاک کیا جائے، پورے کراچی میں نئی حلقہ بندیاں اور ووٹر لسٹیں فوج کی زیر نگرانی مکمل کرائی جائیں تاکہ شدت پسندوں کو اپنی مرضی سے نشستیں حاصل نہ ہو سکیں اور تمام امور میرٹ پر وقوع پذیر ہوں۔ انہوں نے کہا کہ محب وطن قوتیں ملکی دفاع کیلئے متحد ہو جائیں۔
خبر کا کوڈ : 221909
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش