0
Thursday 20 Dec 2012 20:23

نواز شریف کی ارباب رحیم سے ملاقات منافقانہ سیاست کی انتہا ہے، نادر اکمل لغاری

نواز شریف کی ارباب رحیم سے ملاقات منافقانہ سیاست کی انتہا ہے، نادر اکمل لغاری
اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف سندھ کے سابق صدر و سینئر رہنما سردار نادر اکمل خان لغاری نے کہا ہے کہ جوڑ توڑ کی سیاست کے ماہر نواز شریف سندھ فتح کرنے کے خواب میں ہر گروپ کو اتحادی بنانے کی کوششوں میں مصروف ہیں تاکہ اقتدار پر قابض ہوسکیں، کل تک دشمن کہنے والوں کو آج اقتدار کی خاطر اپنا دوست بنانے کو تیار ہیں ایسے روایتی سیاستدان کبھی پاکستان اور عوام کے خیر خواہ نہیں ہو سکتے جن کا مقصد جوڑ توڑ کرکے اقتدار کا حصول ہو۔ وہ حیدر آباد، میرپورخاص اور سکھر سے آئے پارٹی رہنماؤں کے وفود سے گفتگو کر رہے تھے۔ اس موقع پر سبحان علی ساحل، اشرف قریشی، جمال صدیقی، دوا خان صابر اور دیگر بھی موجود تھے۔ نادر اکمل خان لغاری نے کہا کہ اقتدار کے لیے نواز شریف کی ارباب رحیم سے ملاقات منافقانہ سیاست کی انتہا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ نواز شریف کی جوڑ توڑ کی سیاست ان کی شکست کے خوف کا واضح اظہار ہے کیونکہ ن لیگ اور پی پی یہ بات اچھی طرح جان چکے ہیں کہ عوام اب تبدیلی کے لیے تیار ہے اور ان روایتی اقتدار کے خواہشمند سیاستدانوں کے دھوکے میں نہیں آئیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ن لیگ پنجاب میں واضح شکست دیکھ کر اب سندھ کا رخ کر رہی ہے مگر سندھ کی غیرت مند عوام اپنے اوپر ہوئے ظلم کو نہیں بھولے جو ان دونوں جماعتوں نے مل کر کیے اور سندھ کی عوام کو غربت، بھوک، بے روزگاری، مہنگائی اور خود کشی جیسے تحفے دیئے۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف پاکستان کی عوام کی امید ہے جو اب ان سے چھٹکارا اور اپنے اور ملک کے بہتر مستقبل کے لیے تبدیلی چاہتی ہے جو صرف عمران خان کی واحد نڈر اور ایماندار قیادت کے ذریعے ہی ممکن ہے۔
خبر کا کوڈ : 223183
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش