0
Sunday 21 Mar 2010 12:51
اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون:

مقبوضہ بیت المقدس میں یہودی آبادکاری غیرقانونی ہے

مقبوضہ بیت المقدس میں یہودی آبادکاری غیرقانونی ہے
اسلام ٹائمز - جنگ نیوز کے مطابق اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل بان کی مون نے کہا ہے کہ مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں تمام اسرائیلی تعمیرات غیر قانونی ہیں اور انہیں فورا روک دیا جائے، مقبوضہ بیت المقدس کو اسرائیل اور مستقبل کی فلسطینی ریاست کا مشترکہ دارالحکومت ہونا چاہئے۔ اُدھر مغربی کنارے میں اسرائیلی فورسز کی فائرنگ سے ایک فلسطینی شہید ہو گیا۔ مقبوضہ بیت المقدس میں اسرائیلی صدر شمعون پیریز سے ملاقات کے بعد نیوز کانفرنس سے خطاب میں بانکی مون کا کہنا تھا کہ خطے میں امن کیلئے ضروری ہے کہ کشیدگی کو کم کیا جائے اور تشدد سے گریز کرتے ہوئے ایسا راستہ تلاش کیا جائے جس پر چل کر امن عمل کی جانب بڑھا جائے۔ انہوں نے اسرائیل سے کہا کہ وہ مقبوضہ علاقوں میں تعمیرات بند کر دے۔ اس موقع پر شمعون پیریز نے سیکریٹری جنرل کو یقین دہانی کرائی کہ اسرائیل فلسطینی ریاست کے قیام اور امن مذاکرات دوبارہ شروع کرنے کی حمایت کرتا ہے۔ اس سے پہلے بانکی مون نے رام اللہ میں فلسطینی وزیراعظم سلام فیاض سے ملاقات کی۔ سلام فیاض نے ان کی توجہ مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں غیرقانونی اسرائیلی تعمیرات کی طرف دلائیں۔ اُدھر مغربی کنارے میں اسرائیلی فورسز کی فائرنگ سے 16 سالہ نوجوان فلسطینی محمد قدوس شہید ہو گیا۔ 
اے آر وائی نیوز کے مطابق مغربی کنارے میں صدر اوباما کے خلاف مظاہرے میں بڑی تعداد میں یہودی آبادکار شریک ہوئے۔ مظاہرین نے بینرز اٹھا رکھے تھے جس پر صدر اوباما کے خلاف نعرے درج تھے۔ مظاہرین نے صدر اوباما کے خلاف نعرے بازی بھی کی۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ صدر اوباما کی پالیسیوں کے باعث فلسطینیوں نے دوبارہ سر اٹھانا شروع کر دیا ہے اور ایک بار پھر یہودی آبادکاریوں پر حملے شروع ہو گئے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 22342
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش