0
Sunday 23 Dec 2012 00:54

فیصل آباد میں فرقہ پرست دہشتگردوں کی فائرنگ، 2 سگے بھائی شدید زخمی

فیصل آباد میں فرقہ پرست دہشتگردوں کی فائرنگ، 2 سگے بھائی شدید زخمی
اسلام ٹائمز۔ فیصل آباد میں ملت روڈ پر فرقہ پرست دہشت گردوں کی فائرنگ کے نتیجے میں دو شیعہ افراد شدید زخمی ہوگئے ہیں، جنہیں فیصل آباد الائیڈ ہسپتال میں منتقل کردیا گیا ہے، جہاں پر ان کا آپریشن جاری ہے۔ تفصیلات کے مطابق فیصل آباد ملت روڈ پر تکفری دہشت گردوں کی جانب سے فائرنگ کی گئی ہے، جس کے نتیجے میں سید جعفر علی جعفری اور ان کے بھائی سید حیدر علی جعفری شدید زخمی ہوگئے ہیں۔ زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔ لواحقین اور ایم ڈبلیو ایم کے ضلعی سیکرٹری جنرل ڈاکٹر افتخار حسین نقوی نے "اسلام ٹائمز" کو بتایا کہ دہشت گرد ملت روڈ پر واقع ان کی دکان میں گھسے اور ان پر فائرنگ کر دی۔ جس کی وجہ سے دونوں بھائی شدید زخمی ہوگئے۔ ریسکو عملہ ان کو فوراً الائیڈ ہسپتال لے آیا۔ زخمی ہونے والے افراد کے بارے میں بتایا گیا ہے کہ ان کا تعلق تنظیمی گھرانے سے اور یہ دونوں بھائی فیصل آباد میں ملت تشیع کے حقوق کے حوالے سے کافی فعال تھے، جس کی وجہ سے ان کو ٹارگٹ کیا گیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 223908
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش