0
Monday 24 Dec 2012 23:05

بشیر احمد بلور کی رسم قل، کئی اہم شخصیات کی شرکت

بشیر احمد بلور کی رسم قل، کئی اہم شخصیات کی شرکت
اسلام ٹائمز۔ عوامی نیشنل پارٹی کے رہنماء اور سینئر صوبائی وزیر بشیر احمد بلور کی رسم قل آج ان کے بڑے بھائی غلام احمد بلور کی رہائشگاہ پر ادا کی گئی۔ تعزیت اور فاتحہ خوانی کے لئے مختلف سیاسی اور مذہبی جماعتوں کے رہنماؤں اور دیگر شخصیات کی آمد کا سلسلہ جاری رہا۔ بلور ہاؤس میں پشاور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس دوست محمد خان، سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی، جمعیت علماء اسلام کے مرکزی سیکرٹری جنرل مولانا عبدالغفور حیدری، مولانا عطاء الرحمان، اے این پی کے سربراہ اسفند یار ولی، سینٹر افراسیاب خٹک، زاہد خان اور دیگر رہنماؤں نے بشیر احمد بلور کی شہادت پر فاتحہ خوانی کی۔ اسی طرح ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین اور جے یو آئی کے مرکزی امیر مولانا فصل الرحمان نے بھی غلام احمد بلور کو فون کرکے تعزیت کا اظہار کیا۔ علاوہ ازیں خیبر پختونخوا بار کونسل اور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کی کال پر بشیر بلور کے قتل کیخلاف صوبہ بھر میں عدالتوں کامکمل بائیکاٹ رہا۔ وکلاء نے یوم سوگ منایا اور عدالتوں میں پیش نہیں ہوئے۔
خبر کا کوڈ : 224554
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش